aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sar-gamii-e-sabaa"
صباؔ دیوار زندان بلا سےمیں اپنے سر کو ٹکرا لوں بہت ہے
رہنے والے ہیں صباؔ عرش بریں کے وہ توکہکشاں پھر بھی سر فرش بچھائی ہم نے
بے برگ و بار جسم تھا محروم اعتبارسرگرمئ صبا نے شجر کو شجر کیا
قتل گل ہو کہ خون باد صباسارے الزام اپنے سر رکھیے
صرصر چلے تو خوبئ گفتار کے طفیلموج نسیم و باد صبا کہہ لیا کرو
نہ سہہ سکوں گا غم ذات گو اکیلا میںکہاں تک اور کسی پر کروں بھروسا میں
شب سیاہ خزاں کے سموم و صرصر تکنگار خانۂ صبح و صبا سے آیا ہوں
مثل باد صبا تیرے کوچے میں اے جان جاں آئے ہیںچند ساعت رہیں گے چلے جائیں گے سر گراں آئے ہیں
یہ سرگشتہ جب تک رہا اس چمن میںبرنگ صبا جستجو تھی کسو کی
راز سربستہ رہا کب چاک دامانی کا حالاے صبا دکھلا نہ اپنی پاک دامانی مجھے
ہو خزاں کیوں کر نہ گلشن کی بہارجب یہاں باد صبا سرسر چلے
شوخیٔ دست صبا سے تو کوئی کچھ نہ کہےمیرے سر تہمت گیسوئے پریشاں ٹھہرے
یہ چیزیں ضروری ہیں تخیل کو ہمارےاک جام سر شام ہو اور باد صبا ہو
سر خمیدہ شہر میں اس کے حریم ناز تکبوئے گل کے واسطے دست صبا تو چاہئے
میں کبھی تنہا نہیں ہوتا سر کنج چمنوہ نہ ہوں تو ہاتھ میں دست صبا رکھتا ہوں میں
سر ٹپکتے ہیں اسیران قفسہے چمن کی اے صبا روداد کیا
خبر نہیں مجھے کس سمت لے کے اڑ جائےکئی دنوں سے مرے سر میں ہے ہوائے صبا
وہ زخم دیے باد صبا نے کہ شجر نےپتہ بھی سر شاخ تمنا نہیں رکھا
ہاتھ ٹوٹیں میں نے جو چھیڑی ہوں زلفیں آپ کیآپ کے سر کی قسم دست صبا تھا میں نہ تھا
برقیؔ نہ ہو اداس سر رہ گزر ہے وہپیغام دے گئی ہے یہ باد صبا مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books