aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "takiya"
سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہےستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں
یوں جو تکتا ہے آسمان کو توکوئی رہتا ہے آسمان میں کیا
باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرےجن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
بدلنا کروٹ اور تکیہ مرے پہلو میں رکھ دیناوہ سونا آپ اور میرا جگانا یاد آتا ہے
فراق یار نے بے چین مجھ کو رات بھر رکھاکبھی تکیہ ادھر رکھا کبھی تکیہ ادھر رکھا
ایک تو شرم آپ کی اور اس پہ تکیہ درمیاںدونوں دیواروں میں اک دیوار کم کر دیجیے
نہیں آتا اسے تکیہ پہ آرامیہ سر پاؤں سے تیرے ہل رہا ہے
اس پہ تکیہ کیا تو تھا لیکنرات دن ہم تھے اور بستر تھا
ضعف سے ہے نے قناعت سے یہ ترک جستجوہیں وبال تکیہ گاۂ ہمت مردانہ ہم
وہ گل تکیہ مرے مرقد میں رکھنامعطر ہو جو زلف مشک بو سے
زہے تقدیر کس آرام و راحت سے وہ بسمل ہےکہ جس کے سر کا تکیہ دیر سے زانوئے قاتل ہے
آگے تو نہیں نہیں سنی تھیاب تکیہ کلام ہو گئی ہے
تکیے میں گیا تو میں پکاراشب تیرہ ہے جاگو سونے والو
مردے نہ تھے ہم ایسے دریا پہ جب تھا تکیہاس گھاٹ گاہ و بیگہ رہنے لگا تھا جمگھٹ
سنگ کو تکیہ بنا خواب کو چادر کر کےجس جگہ تھکتا ہوں پڑ رہتا ہوں بستر کر کے
میتؔ یادوں نے بھی کتنا ہے ستایا مجھ کومرا تکیہ بڑا بھیگا ہے تری یادوں سے
میں ہو گیا ہوں کسی نیند کا شراکت دارمیں اک حسین کا تکیہ بدل کے آیا ہوں
دعا گدائے اثر ہے گدا پہ تکیہ نہ کرکہ اعتماد اثر کیا ملا ملا نہ ملا
ایک دن وہ تھا کہ تکیہ تھا کسی کا بازواب سر اٹھتا ہی نہیں اپنے سر زانو سے
کسی بدن کی سیاحت نڈھال کرتی ہےکسی کے ہاتھ کا تکیہ تھکان کھینچتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books