aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "thirakte"
دھڑکنوں کے تال پر وہ حال اپنے دل کا ہےجیسے گوری کے تھرکتے پاؤں میں پائل کا رنگ
خوش نما ماحول تھا کل تک تھرکتے تھے سبھیآج آخر کیا ہوا ہے لوگ کیوں غمگین ہیں
پربتوں سے نکل آئیں گے تھرکتے پیکرنغمہ زن، خامشیٔ سنگ دکھائی دے گی
جھوما تھرکتے ناچتے جوڑوں میں کچھ گھڑیدل پھر نہ جانے کیسی اداسی سے بھر گیا
یہ رنگ رنگ کے پیکر یہ تیز موسیقیہر اک بدن پہ کئی زخم ہیں تھرکتے ہوئے
مطربا کون سنے ہے تری چیخوں کی صدالب لعلیں پہ تھرکتے ہوئے نغمات کے ساتھ
تھرکتے ہاتھوں دھڑکتے سینوں کو دیکھتا ہوںتماشہ بن کر تماش بینوں کو دیکھتا ہوں
ہماری روح میں طوفاں اٹھائے گی کتنےوہ دل کی بات تھرکتے لبوں کے آنے تک
نغمۂ زیست پہ جن جن کے تھرکتے ہیں قدمدفعتاً زیست کے آثار سے ڈر جاتے ہیں
تاش وسکی کلب تھرکتے بدنرات کیا کیا کھلونے لاتی ہے
ابر کے ٹکڑے تھرکتے ہیں فضا میں ہر سوزلف بکھراتا ہوا کون کھلے سر گزرا
نغمۂ نوبہار اگر میرے نصیب میں نہ ہواس دم نیم سوز کو طائرک بہار کر
پری کے پاؤں گلابی گداز رقص پرستتڑپتی مچھلیاں محراب لب تھرکتی کلی
جھونکے کچھ ایسے تھپکتے ہیں گلوں کے رخسارجیسے اس بار تو پت جھڑ سے بچا ہی دیں گے
یہ اس نے دیکھا تھا اک رقص نا تمام کے بعدوفور شوق میں کون و مکاں تھرک رہے تھے
آندھیاں چلتی رہیں افلاک تھراتے رہےاپنا پرچم ہم بھی طوفانوں میں لہراتے رہے
یہ لوگ کیوں بھلا تھکتے دکھائی دیتے نہیںاب اور کتنا ترا انتظار چاہتے ہیں
ہر ادا حسن کی محفوظ ہے تاثیر کے ساتھبولتی چلتی تھرکتی ہوئی تصویر کے ساتھ
ماحول خوش نما تھا منظر تھرک رہے تھےطبلے پہ پڑ رہی تھی جب تیز تھاپ تیری
یہ روح کھینچتی چلی جا رہی ہے کس کی طرفیہ پاؤں کیوں نہیں تھکتے ہمارے چلتے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books