aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vahdat"
تجھ کو پوجا ہے کہ اصنام پرستی کی ہےمیں نے وحدت کے مفاہیم کی کثرت کر دی
منصف شہر کی وحدت پہ نہ حرف آ جائےلوگ کہتے ہیں کہ ارباب جفا اور بھی ہیں
وحدت حسن کے جلووں کی یہ کثرت اے عشقدل کے ہر ذرے میں عالم ہے پری خانے کا
وحدت میں تیری حرف دوئی کا نہ آ سکےآئینہ کیا مجال تجھے منہ دکھا سکے
فرقت میں وصلت برپا ہے اللہ ہو کے باڑے میںآشوب وحدت برپا ہے اللہ ہو کے باڑے میں
کمال وحدت عیاں ہے ایسا کہ نوک نشتر سے تو جو چھیڑےیقیں ہے مجھ کو گرے رگ گل سے قطرہ انسان کے لہو کا
کثرت میں بھی وحدت کا تماشا نظر آیاجس رنگ میں دیکھا تجھے یکتا نظر آیا
ابھی مجھ میں کوئی شے اور بھی محسوس ہوتی ہےابھی ادراک وحدت میں کمی محسوس ہوتی ہے
حسن جاں سوز نے وحدت میں مجھے یاد کیامیں یہ سمجھا کہ مجھے عشق نے برباد کیا
نگاۂ چشم حاسد وام لے اے ذوق خود بینیتماشائی ہوں وحدت خانۂ آئینۂ دل کا
نقش وحدت ہی سویدا کو کہا کرتے ہیںدل میں اک تل ہے اور اس تل میں خدا بیٹھا ہے
کثرت آرائی وحدت ہے پرستاری وہمکر دیا کافر ان اصنام خیالی نے مجھے
بزم کثرت میں یہ کیوں ہوتا ہے ان کا انتظارپردۂ وحدت سے وہ باہر نکل آئیں گے کیا
ایک دو گھونٹ جام وحدت کےجو نہ پی لے وہ متقی ہی نہیں
وحدت و کثرت کے جلوے خلقت انساں میں دیکھایک ذرہ اس قدر پھیلا کہ دنیا ہو گیا
وحدت سے تا بہ کثرت سب سے ظہور اپناگر ایک ہیں تو ہم ہیں ہفتاد ہیں تو ہم ہیں
کثرت کا رنگ شاہد وحدت کا ہے بناؤوہ ایک ہی سے نام ہے ہژدہ ہزار کا
وحدت انساں اپنے کو شاعر سے منوا لیتی ہےکیا انجانے کیا بیگانے سب جانے پہچانے ہیں
کہاں رنگ وحدت کہاں ذوق وصلتمیں اپنے کو تجھ سے جدا چاہتا ہوں
شریک کثرت مخلوق تو کیوں ہو گیا یا ربتری وحدت کا پردہ کیا ہوا میدان محشر میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books