aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "totaa"
پہلے ایسا ہوتا تھابھانت بھانت کے بندرشہر کی فصیلوں پرمحفلیں جماتے تھےگھر میں کود آتے تھےہاتھ میں سے بچوں کےروٹی نوچ جاتے تھےاب تو وہ مداری بھیخالی ہاتھ آتا ہےبھیک مانگ کر گھر گھرگھر کو لوٹ جاتا ہےاب گھروں میں چڑیوں کاشور کیوں نہیں ہوتارات کو کوئی الوپیڑ پر نہیں روتاپیڑ پر نہیں روتالڑتے لڑتے چڑیاں کیوںفرش پر نہیں گرتیںبلیاں چھتوں پر کیوںگھومتی نہیں پھرتیںاب نہ کوئی بلبل ہےاور نہ کوئی مینا ہےاب نہ کوئی تیتر ہےاور نہ کوئی طوطا ہےکس سے پوچھنے جائیںمور کیسا ہوتا ہےٹولیاں کبوتر کیکھو گئیں فضاؤں میںتتلیوں کے رنگیں پربہہ گئے ہواؤں میںمنہ اندھیرے اب مرغابانگ کیوں نہیں دیتاگھر میں کوئی بکری کانام کیوں نہیں لیتاکیا ہوئے درختوں پرگھونسلے پرندوں کےکوئی بھی نہیں کہتاقصے اب درندوں کےننھے ننھے چوزوں پرچیل کا جھپٹنا ابدیکھنے کہاں جائیںراستے میں سانڈوں کاپہروں لڑتے رہنا ابدیکھنے کہاں جائیںچھپکلی کی جیتی دماب تھرکتی کیا پائیںرنگ بدلتے گرگٹ کومارتے کہاں جائیںگائے بھینس کا ریوڑاب ادھر نہیں آتااونٹ ٹیڑھا میڑھا سااب نظر نہیں آتااب نہ گھوڑے ہاتھی ہیںاور نہ وہ براتی ہیںاب گلی میں کتوں کابھونکنا نہیں ہوتارات چھت پہ سوتے ہیںبھوت دیکھ کر کوئیچونکنا نہیں ہوتااب جدھر بھی جاتے ہیںآدمی کو پاتے ہیں
تین ہماری بہنیں چھوٹیمل کر کھائیں آدھی روٹینا پتلی نا بالکل موٹیمیدو ان میں سب سے چھوٹیمیدو نے اک طوطا پالااس طوطے کا رنگ نرالانیچے نیلا اوپر کالاٹڈے ایسی آنکھوں والااس طوطے کی ہوئی چڑھائیدن بھر کر کے مغز کھپائیشام کو دی میدو نے دہائیاس طوطے کو لینا بھائیلاکھ پڑھائیں خاک نہ بولےدم نہ ہلائے چونچ نہ کھولےبہت کہو تو ہولے ہولےفرش پہ مارے رہ رہ ٹھولےبھائی نے سوچا اس کو بلائیںچھیڑا جو اس کو دائیں بائیںطوطا بولا کائیں کائیںمیدو بولی ہائیں ہائیںمیں نے اس کو طوطا سمجھایہ طوطا تو کوا نکلااس کوے کی دم میں تاگااس کے پیچھے چھوڑو کتا
نقش یاں جس کے میاں ہاتھ لگا پیسے کااس نے تیار ہر اک ٹھاٹھ کیا پیسے کاگھر بھی پاکیزہ عمارت سے بنا پیسے کاکھانا آرام سے کھانے کو ملا پیسے کاکپڑا تن کا بھی ملا زیب فزا پیسے کاجب ہوا پیسے کا اے دوستو آ کر سنجوگعشرتیں پاس ہوئیں دور ہوئے من کے روگکھائے جب مال پوے دودھ دہی موہن بھوگدل کو آنند ہوئے بھاگ گئے روگ اور دھوگایسی خوبی ہے جہاں آنا ہوا پیسے کاساتھ اک دوست کے اک دن جو میں گلشن میں گیاواں کے سرو و سمن و لالہ و گل کو دیکھاپوچھا اس سے کہ یہ ہے باغ بتاؤ کس کااس نے تب گل کی طرح ہنس دیا اور مجھ سے کہامہرباں مجھ سے یہ تم پوچھا ہو کیا پیسے کایہ تو کیا اور جو ہیں اس سے بڑے باغ و چمنہیں کھلے کیاریوں میں نرگس و نسرین و سمنحوض فوارے ہیں بنگلوں میں بھی پردے چلونجا بجا قمری و بلبل کی صدا شور افگنواں بھی دیکھا تو فقط گل ہے کھلا پیسے کاواں کوئی آیا لیے ایک مرصع پنجڑالال دستار و دوپٹا بھی ہرا جوں طوطااس میں اک بیٹھی وہ مینا کہ ہو بلبل بھی فدامیں نے پوچھا یہ تمہارا ہے رہا وہ چپکانکلی منقار سے مینا کے صدا پیسے کاواں سے نکلا تو مکاں اک نظر آیا ایسادر و دیوار سے چمکے تھا پڑا آب طلاسیم چونے کی جگہ اس کی تھا اینٹوں میں لگاواہ وا کر کے کہا میں نے یہ ہوگا کس کاعقل نے جب مجھے چپکے سے کہا پیسے کاروٹھا عاشق سے جو معشوق کوئی ہٹ کا بھرااور وہ منت سے کسی طور نہیں ہے منتاخوبیاں پیسے کی اے یارو کہوں میں کیا کیادل اگر سنگ سے بھی اس کا زیادہ تھا کڑاموم سا ہو گیا جب نام سنا پیسے کاجس گھڑی ہوتی ہے اے دوستو پیسے کی نمودہر طرح ہوتی ہے خوش وقتئ و خوبی بہبودخوش دلی تازگی اور خرمی کرتی ہے درودجو خوشی چاہیئے ہوتی ہے وہیں آ موجوددیکھا یارو تو یہ ہے عیش و مزا پیسے کاپیسے والے نے اگر بیٹھ کے لوگوں میں کہاجیسا چاہوں تو مکاں ویسا ہی ڈالوں بنواحرف تکرار کسی کی جو زباں پر آیااس نے بنوا کے دیا جلدی سے ویسا ہی دکھااس کا یہ کام ہے اے دوستو یا پیسے کاناچ اور راگ کی بھی خوب سی تیاری ہےحسن ہے ناز ہے خوبی ہے طرح داری ہےربط ہے پیار ہے اور دوستی ہے یاری ہےغور سے دیکھا تو سب عیش کی بسیاری ہےروپ جس وقت ہوا جلوہ نما پیسے کادام میں دام کے یارو جو مرا دل ہے اسیراس لیے ہوتی ہے یہ میری زباں سے تقریرجی میں خوش رہتا ہے اور دل بھی بہت عیش پذیرجس قدر ہو سکا میں نے کیا تحریر نظیرؔوصف آگے میں لکھوں تا بہ کجا پیسے کا
پھرتے ہیں عشق باز جو لڑکے کی گھات میںٹونٹا ہی لے کے دیتے ہیں لڑکے کے ہاتھ میںمہتابی آ کے چھوڑیں ہیں لڑکے جو رات میںکیا زرکیاں سی چھوڑے ہیں ہنس ہنس کے بات میںکرتی ہے کام ان کے بھی یوں جاری شب برات
ابا تو چلے گئے ہیں دفترامی کو بخار آ رہا ہےچھمن تو گیا ہوا ہے بازارجمن کھانا پکا رہا ہےزیبن کو اسی کا تازہ بچہپکا گانا سنا رہا ہےامجد صوفے پر کوئلے سےکالا طوطا بنا رہا ہےاسلم دادی کی لے کے تصویراس کی مونچھیں اگا رہا ہےتوقیر بلیڈ کے کمالاتقالین پہ آزما رہا ہےچھ سات تپائیاں ملا کراکبر گاڑی چلا رہا ہےتسنیم بنی ہوئی ہے گھوڑاجو میز پہ بھاگا جا رہا ہےاخترؔ پردے کی جھالروں سےبلی کو دلہن بنا رہا ہےننھا اقبال لیٹے لیٹےندی نالے بہا رہا ہےسنتے ہیں کہ عنقریب ان کاایک اور بھی بھائی آ رہا ہے
طوطا چھیڑے تھپ تھپ طبلہ مینا گیت سنائےالو جب مردنگ بجائے کوا شور مچائےککڑوں کوں کی تان لگا کے مرغا گائے خیالقمری اپنی ٹھمری گائے مرغی دیوے تالمور اپنی دم کو پھیلا کر کتھک ناچ دکھائےطوطا چھیڑے تھپ تھپ طبلہ مینا گیت سنائےچڑیا باجی سبھا میں ناچے خوشی سے چھم چھم چھمموٹی بطخ چونچ سے ڈھولک پیٹے دھم دھم دھمبیا بجائے منجیرے اور بھونرا بھجن اڑائےطوطا چھیڑے تھپ تھپ طبلہ مینا گیت سنائےبلبل گل کی یاد میں رو رو گائے دیپک راگمست پپیہا دور سے نغموں کی بھڑکائے آگکوئل پہن کے پائل ساری محفل میں اٹھلائےطوطا چھیڑے تھپ تھپ طبلہ مینا گیت سنائےرنگ برنگی چڑیاں اب چھیڑیں ایسی قوالیپتا پتا بوٹا بوٹا تال میں دیوے تالیپھوپھی چیل وجد میں آ کر اونچی تان لگائےطوطا چھیڑے تھپ تھپ طبلہ مینا گیت سنائےانگلستان کا سارس آ کر ناچے راک این رولمرغابی سے بولے میڈم انگلش گانا بولدیکھو دیکھو کتنی پیاری محفل ہے یہ ہائےطوطا چھیڑے تھپ تھپ طبلہ مینا گیت سنائے
پڑھنا لکھنا سکھائےاچھی راہ بتائےبد سے ہمیں بچائےاچھا بچہ بنائےبھیا پیارا پیاراگھنٹی خوب بجائےبستہ بھی لٹکائےمکتب لے کر جائےجلدی سے پہنچائےرکشا پیارا پیاراپھولوں پر اترائےخوشبو بھی بکھرائےگھر آنگن مہکائےہریالی بھی لائےگملا پیارا پیارابھیا لے کر جائےسرکس بھی دکھلائےلڈو بھی کھلوائےجو چاہو مل جائےمیلہ پیارا پیاراجب جب یہ لہرائےسب کی شان بڑھائےجس کے ہاتھ یہ آئےآگے بڑھتا جائےجھنڈا پیارا پیاراتاریکی میں آئےبستر تک پہنچائےلوری بھی سنوائےسپنے بھی دکھلائےسونا پیارا پیاراسب کو مار بھگائےجو دیکھے ڈر جائےالٹی شامت لائےدشمن کوئی آئےڈنڈا پیارا پیارابارش میں کام آئےباہر لے کر جائےخود تو بھیگا جائےلیکن ہمیں بچائےچھاتا پیارا پیاراجگ مگ روپ دکھائےچندا ریجھا جائےرستہ بھی بتلائےلیکن ہاتھ نہ آئےتارا پیارا پیاراتل کر منا کھائےخاگینہ بنوائےسالن میں پک جائےمنی کو للچائےانڈا پیارا پیاراجب یہ موسم آئےصحت خوب بنائےڈھیروں کپڑے لائےپھر بھی دور نہ جائےجاڑا پیارا پیاراکھانا جب بھی آئےآگے بڑھ کر لائےہم کو سب کھلوائےخود بھوکا رہ جائےچمچہ پیارا پیارابازاروں میں نکلےہاتھ میں سب کے لٹکےجو کچھ بھی یہ دیکھےاپنے پیٹ میں رکھےتھیلا پیارا پیارامیٹھا میٹھا کھاؤمنا بولے لاؤجلدی سے پکواؤسارا چٹ کر جاؤحلوہ پیارا پیاراچاہے کوئی بلائےسب کی گود میں جائےدیکھے تو للچائےٹافی بسکٹ چائےننھا پیارا پیاراپانی ٹھنڈا کر دےسر پہ کٹورا رکھےدوڑے آئیں پیارےجو چاہے وہ پی لےمٹکا پیارا پیاراصورت رنگ برنگیحالت بھی ہے اچھیبستر کا ہے ساتھیعادت میں ہے نرمیتکیہ پیارا پیاراگرمی دور بھگائےٹھنڈا موسم لائےتھوڑی بجلی کھائےبہتر کام بنائےپنکھا پیارا پیاراچم چم چمکا جائےبجلی سا لہرائےجلدی جلدی آئےساتھ میں چلتا جائےجوتا پیارا پیاراسب سے پہلے جاگےپیڑ پہ چڑھ کے بیٹھےدیواروں پر بھاگےککڑوں ککڑوں چیخےمرغا پیارا پیاراگھر میں دوڑ لگائےباہر بھاگ کے جائےبلی پر غرائےننھے کو بہلائےکتا پیارا پیاراپیٹھ پہ ہمیں بٹھائےسرپٹ دوڑ کے جائےمنزل پر پہنچائےتب جا کر سستائےگھوڑا پیارا پیاراجلدی سے اٹھ جائےچیخے اور چلائےدانہ پتے کھائےپھر بھوکا رہ جائےبکرا پیارا پیاراپنجرے میں پر تولےٹھمک ٹھمک کر ڈولےجب بھی منہ کو کھولےمیٹھی بولی بولےطوطا پیارے پیاراروئی کو لپٹائےدھاگا بنتا جائےہاتھوں میں بل کھائےبل کھا کر لہرائےتکلا پیارا پیاراچوروں سے لڑ جائےڈاکو سے ٹکرائےجو بھی چابی لائےاس کے بس میں آئےتالا پیارا پیاراسڑکیں بھی دکھلائےگلیوں میں لے جائےکون کدھر کو جائےبھید یہ سب بتلائےنقشہ پیارا پیاراکلیوں پر منڈ لائےپھولوں سے بتلائےناچے جھومے گائےمستی میں لہرائےبھونرا پیارا پیاراشب کو منہ دکھلائےسورج سے شرمائےبادل میں چھپ جائےرات ہوتے ہی آئےچندا پیارا پیاراجھیل کے پاس ہی بیٹھےچھوٹی مچھلی پکڑےہنس ہو کوئی جیسےموتی کھانے آئےبگلا پیارا پیاراآنکھوں سے لگ جائےراحت ہی پہنچائےکالے کالے شیشےابر کے ٹکڑوں جیسےچشمہ پیارا پیارامیرا ہمدم ساتھیایسا نہ ہوگا کوئیصورت بھی ہے پیاریسیرت بھی ہے اچھیبستہ پیارا پیاراوقت پہ سو کر اٹھےوقت پہ اپنے کھیلےوقت پہ پڑھنے جائےاول نمبر آئےبچہ پیارا پیارا
لو عید آئی لو دو پلئے میدان میں بھر بازار لگاہر چاہت کا سامان ہوا ہر نعمت کا انبار لگاسب اجلا شہر امنڈ آیا شلوار سجا دستار لگااس بھیڑ کے بپھرے طوفاں میں جو ڈوب گیا سو پار لگاٹولی کے آگے ٹولا ہے ریلی کے پیچھے ریلا ہےیارو یہ عید کا میلہ ہے
مجھ سے پیار کرتا ہے تو کتنا پیار کرتا ہےوہ بازو کھولتا ہے اور زمین و آسماںان میں چھپا کر مجھ سے کہتا ہےبہت کرتا ہوں اتنا ڈھیر سا اتنا بہت کرتا ہوںگھوڑا رک گیامیرا کبوتر اڑ گیاچڑیا جو دانہ کھا گئیوہ میں بھی کھاؤں گاگلہری سو نہ جائے اور بندران کو میں بسکٹ کھلاؤں گامجھے طوطا دکھاؤسبز چونچ اور سرخ طوطاریچھ کتا بھیڑیا بلی کا بچہان کی تصویریں کہاں ہیںآج ان کے پاس جاوں گاانہیں میں ان کی تصویریں دکھاؤں گا
بڈھا طوطا پڑھنے کی دھن میں اک دن اسکول گیاکوا ہنس کی چال چلا تو اپنی چال ہی بھول گیا
ابا جب بازار سے آئےآتے آتے آم بھی لائےجتنے ہرے تھے سب کچے تھےپکے ہوئے تھے نرم رسیلےکچے تو تھے سخت اور کھٹےدو دو آم دئے تھے ہم کودو آپا کو دو آدم کومیرے آم بہت میٹھے تھےآدم کے بالکل کھٹے تھےآم کے نام نہ جانے کیا تھےطوطا پری نیلم تھے کیا تھےآم کی نظم امین حزیںؔ کیپڑھ کے منہ میں آیا پانی
ٹوٹ بٹوٹ کا اک طوطا ہےعمر ہے اس کی ہفتے آٹھمیاں مٹھو نام ہے اس کاسب کہتے ہیں میاں ماٹھواہ میاں مٹھو تیرے ٹھاٹھ
اک جنگل میں ہوئے اکٹھےسارے جانوروں کے بچےبھیڑ نے اپنا للا بھیجاگائے نے بھی بچھڑا بھیجاکتے کا پلا بھی آیاالو کا پٹھا بھی آیابکری نے بھی میمنے بھیجےاور بلی نے بلوٹے بھیجےمرغی کے چوزے بھی آئےبطخ کے بچے بھی آئےگھوڑے کا چالاک بچھیرابھینس کے کڑے کے ساتھ آیاباز کبوتر کوا چڑیاہاتھی اونٹ عقاب اور شکرابندر شیر ہرن اور کچھواتیتر مور بٹیر اور بگلاطوطا مینا فاختہ سب نےاپنے اپنے بچے بھیجےکہیں تھیں چیں چیں کہیں چیاؤںکہیں تھی میں میں کہیں میاؤںسب نے مل کر شور مچایااک خخیایا اک ممیایاکوئی چیخا کوئی بھونکاالو بھی سوتے میں چونکاخوب یہ جلسہ چمکا یعنیبات نہ سمجھا کوئی کسی کی
کانٹوں کے تاج چنویاجب سچ کی راہ چلولفظوں کے پیچ و تاب میں الو نہ بنوشاعری مت کرو!موٹے جھوٹے یجمانوں کی جھڑکیاں ہوںیا کاہل ریاکار افسروں کا پھٹکاریںیا پھردبلی پتلی دق زدہ بیویوں کے طعنے ہوںیا طوطا چشم عیار رت بدلیمحبوباؤں کی جھوٹی مسکراہٹیںخاموش رہوہر شے کوقدرت کا کرشمہ سمجھو
نجمی فہمی عظمیٰ رعناآؤ دیکھیں چڑیا خانہجن کے نام سنا کرتے ہوآج انہیں نزدیک سے دیکھوایک سے ایک پرندے دیکھوآدم خور درندے دیکھومور سروں پر تاج سجائےناچ رہے ہیں پر پھیلائےبلبل دیکھو طوطا دیکھوکوئل دیکھو مینا دیکھوخوش آواز پپیہا دیکھوحد حد اور گوریا دیکھوبھونرا دیکھو تتلی دیکھوشیر کی خالہ بلی دیکھوزیبرا گھوڑا ٹٹو خچرباز کبوتر کوا تیتروہ دیکھو خرگوش گلہریبارہ سنگھا اور وہ ہرنیبن مانس اور بھالو بھی ہےنیولا اور کنگارو بھی ہےبندر کی نقالی دیکھوپیٹ رہے ہیں تالی دیکھودو دو ہاتھی جھوم رہے ہیںدور گدھے بھی گھوم رہے ہیںشیروں کا غرانا دیکھوتندوے کا بل کھانا دیکھووہ دیکھو افریقی گینڈااور یہ ہندوستانی چیتاپھن کاڑھے اک ناگن بھی ہےلومڑی اک مکارن بھی ہےبزدل گیدڑ لکڑ بگھاکون بنے گا لیڈر اس کادل کش طائر آبی دیکھوکیسی ہے مرغابی دیکھومچھلی کو لہراتے دیکھومینڈک کو ٹراتے دیکھوایک مگرمچھ جاگ رہا ہےدیکھ کے کچھوا بھاگ رہا ہےآج فراغؔ انکل نے دیکھاکلکتے کا چڑیا خانہ
۱ایک تھی چڑیاایک تھا کواایک تھی میناایک تھا طوطاایک تھی بلیایک تھا کتاایک تھی مرغیایک تھا بکراچڑیا کوامینا طوطابلی کتامرغی بکرایہ سب ساتھ رہا کرتے تھےدکھ سکھ ساتھ سہا کرتے تھے۲اچھی چڑیا بھولی بھولیاک دن ان سب سے بولیآؤ چل کر کام کریں کچھکام کریں کچھ نام کریں کچھخالی رہ کر وقت نہ کھوئیںکھیت میں چل کر گیہوں بوئیںجب یہ سب گیہوں پک جائیںتب ہم سب مل جل کر کھائیں۳چڑیا کی جب بات سنی یہکوا بولا میں نہیں بوتامینا بولی میں نہیں بوتیطوطا بولا میں نہیں بوتابلی بولی میں نہیں بوتیکتا بولا میں نہیں بوتامرغی بولی میں نہیں بوتیبکرا بولا میں نہیں بوتاسب نے کہا جب ہم نہیں بوتےچڑیا نے وہ آپ ہی بویا۴تھوڑے دنوں میں وقت وہ آیاکھیت یہ گیہوں کا پھل لایاچڑیا بولی چل کر کاٹیںگیہوں سے گھر اپنا پاٹیںان سب نے جب کام سنا یہکوا بولا مجھ سے نہ ہوگامینا بولی میں نہ کروں گیطوطا بولا مجھ سے نہ ہوگابلی بولی میں نہ کروں گیکتا بولا مجھ سے نہ ہوگامرغی بولی میں نہ کروں گیبکرا بولا مجھ سے نہ ہوگاجب نہ کسی نے کام کیا یہچڑیا نے کھیت آپ ہی کاٹا۵گیہوں گھر میں کاٹ کے ڈالےپھر سب سے یوں بولی چڑیاآؤ یہ ہم چکی میں پیسیںپس کر یہ ہو جائیں گے آٹاچکی اور آٹے کی سن کران میں سے ہر اک گھبرایاسب سے پہلے کوا بولاآٹا یہ مجھ سے نہ پسے گامینا بولی طوطا بولاآٹا یہ مجھ سے نہ پسے گامینا بولی طوطا بولاآٹا یہ ہم سے نہ پسے گابلی بولی کتا بولاآٹا یہ ہم سے نہ پسے گامرغی بولی بکرا بولاآٹا یہ ہم سے نہ پسے گاجب نہ کسی نے پیسا آٹاچڑیا نے وہ آپ ہی پیسا۶سارے گیہوں پیس چکی وہپھر ان سے یوں بولی چڑیاآؤ پکائیں مل کر روٹیکام یہ ہو جائے تو ہے اچھابات یہ سن کر کوا بولامجھ سے نہیں پک سکتی یہ روٹیمینا بولی طوطا بولاہم سے نہیں پک سکتی یہ روٹیبلی بولی کتا بولاہم سے نہیں پک سکتی یہ روٹیمرغی بولی بکرا بولاہم سے نہیں پک سکتی یہ روٹیجب نہ کسی نے کام کیا یہچڑیا نے روٹی بھی پکا لی۷روٹی جب چڑیا نے پکا لیپوچھا کون یہ کھائے گا روٹیکوا بولا میں کھاؤں گاسب روٹی چٹ کر جاؤں گامینا بولی میں کھاؤں گیطوطا بولا میں کھاؤں گابلی بولی میں کھاؤں گیکتا بولا میں کھاؤں گامرغی بولی میں کھاؤں گیبکرا بولا میں کھاؤں گاسب نے کہا ہم کھائیں گے روٹیساری چٹ کر جائیں گے روٹیدل میں وہ نہ ذرا شرمائےجھٹ پٹ روٹی کھانے آئے۸اب تو ان سے چڑیا بولیروٹی یہ تم کو نہ ملے گیکام سے تم سب گھبراتے ہوپھر یہ روٹی کیوں کھاتے ہوپھر یہ روٹی کیوں کھاتے ہوبات یہ سن کر سب گھبرائےسب شرمائے سب پچھتائےچڑیا اور سب اس کے بچےمل کر کھانا کھانے بیٹھےسب نے مل کر کھانا کھایاسب نے مل کر گانا گایاکام کا پھل چڑیا نے پایاکام نے ان کا کام بنایاچاند میں بیٹھی تارا رانیاے لو بچو ختم کہانی
شہر میں سرکس آیا ہےکھیل تماشے لایا ہےہاتھی اونٹ اور گھوڑے ہیںسب ہی یوں تو بھگوڑے ہیںسب کو پکڑ کر لایا ہےشہر میں سرکس آیا ہےاڑتی اچھلتی کار بھی ہےکھیلوں کی بھر مار بھی ہےسارے کھلاڑی اور جوکرتار پہ چلتے ہیں سرسرشہر امڈ کر آیا ہےشہر میں سرکس آیا ہےشیر بھی ہے اور بکری بھیکتوں کی اک ٹولی بھیایک بڑا سا بھالو ہےکچھ اس کے ہم جولی بھیبھان متی کا کنبہ ہےجو سرکس نے جوڑا ہےہاتھی پوجا پاٹھ کرےبندر بندر بانٹ کرےبھالو ناچ دکھاتا ہےطوطا توپ چلاتا ہےسبھی دکھاتے ہیں کرتبجوکر اب گرا یا تبسب کے من کو بھایا ہےشہر میں سرکس آیا ہے
گیت خوشی کے مل کر گاؤننھی منی چڑیو آؤچڑیا کی شادی ہے آجچڑیا کی شادی ہے آجلو وہ بجنے لگی شہنائیمینا گیت سناتی آئیچڑیا کی شادی ہے آجچڑیا کی شادی ہے آجبلبل نے ہے سہرا گایاناچ کبوتر نے دکھلایاچڑیا کی شادی ہے آجچڑیا کی شادی ہے آجمہماں آئے کرو سواگتاب ہوگی شادی کی دعوتچڑیا کی شادی ہے آجچڑیا کی شادی ہے آجمرغی تحفہ انڈا لائیمرغے نے دی آ کے بدھائیچڑیا کی شادی ہے آجچڑیا کی شادی ہے آجطوطا میٹھے پھل لے آیااجلا کر کنٹاس بھی آیاچڑیا کی شادی ہے آجچڑیا کی شادی ہے آجچلے براتی ہنستے گاتےدولہا دلہن جی کو لبھاتےچڑیا کی شادی ہے آجچڑیا کی شادی ہے آج
میاؤں میاؤں بولے بلیمیں میں میں میں بولے بکریچڑیا بولے چوں چوں چوں چوںکتا بولے بھوں بھوں بھوں بھوںٹیں ٹیں ٹیں ٹیں طوطا بولےسب کے کانوں میں رس گھولےکوئل بولے کو کو کو کوکوک میں اس کی ہے جادوکائیں کائیں کر کے کواکان پکاتا ہے سب کامینڈک ٹر ٹر ٹر ٹر بولےپھر پانی میں کودے اچھلےشیر دہاڑیں جب مارےچنگھاڑیں ہاتھی سارےڈھیچو ڈھیچو کی آوازہے یہ گدھوں کا بھونڈا ساز
وہ چڑیا وہ طوطا وہ مینا وہ موروہ کوئل وہ بلبل وہ قمری چکوروہ جھیلوں کی لہریں وہ دریا کا زوروہ جھرنوں کا گرنا وہ پانی کا شوروہ سرسبز اس کے پہاڑ اور بنیہ میرا وطن ہے یہ میرا وطنوہ غلے وہ میوے وہ ترکاریاںوہ خوش رنگ پھولوں کی گلکاریاںوہ سرسبز باغوں کی پھلواریاںوہ سیراب اور خوش نما کیاریاںزمینیں وہ زرخیز دل کش چمنیہ میرا وطن ہے یہ میرا وطنوہ بکھری ہوئی دھوپ دن کی بہاروہ نکھری ہوئی چاندنی خوش گواروہ روشن ستارے وہ شب کا سنگھاروہ صحن چمن میں کھلا لالہ زاروہ مہتاب کی پیاری پیاری کرنیہ میرا وطن ہے یہ میرا وطنپہاڑوں کے منظر بنوں کا سماںوہ ان میں ہزاروں ہی چشمے رواںکہاں تک بیاں اس کی ہوں خوبیاںہے فردوس کا اس چمن پر گماںیہ باغ ارم ہے یہ باغ عدنیہ میرا وطن ہے یہ میرا وطن
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books