aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nuqoosh"
کیسے اک چہرے کے ٹھہرے ہوئے مانوس نقوشدیکھتے دیکھتے یک لخت بدل جاتے ہیں
رات کی سطح پر ابھرے ترے چہرے کے نقوشوہی چپ چاپ سی آنکھیں وہی سادہ سی نظر
وہ کہاں اور کہاں کاہش غم، سوزش جاںاس کی رنگین نظر اور نقوش حرماں
تیرے سب رنگ ہیولے کے یہ بے جان نقوشجیسے مربوط خیالات کے تانے بانے
آج میں جیسے مزاروں پہ چلا آیا ہوںگرد آلودہ کلنڈر پہ اجنتا کے نقوش
تجھ کو معلوم نہیں تجھ کو بھلا کیا معلومتیرے چہرے کے یہ سادہ سے اچھوتے سے نقوش
صفحۂ دل سے مٹاتی عہد ماضی کے نقوشحال و مستقبل کے دل کش خواب دکھلاتی ہوئی
ہماری آرزوئیں تیرے دالانوں میں رقصاں ہیںنقوش عہد رفتہ تیرے ماتھے پر نمایاں ہیں
اب نہ کچھ بھی یاد ہےصرف ہیں دھندلے نقوش
اور ابھریں صنم گری کے نقوشاور چھلکیں مے سخن کے جام
وہ ایک عام سی لڑکی ہے جس کے سادہ نقوشچمک اٹھیں گے محبت کی سرد آہوں سے
نقش توحید کا ہر دل پہ بٹھایا ہم نےزیر خنجر بھی یہ پیغام سنایا ہم نے
اب تلک یاد ہے قوموں کو حکایت ان کینقش ہے صفحۂ ہستی پہ صداقت ان کی
تمہاری کمسنی کھیلی ہے جس کی گود میں برسوںنقوش پا سے اب تک ہر گلی کی مانگ روشن ہے
پھر نیا سال دبے پاؤں چلا آیا ہےاور مٹتے ہوئے مدھم سے نقوش
کتنے آتے ہوئے جاتے ہوئے چہروں کے نقوشکتنے بنتے ہوئے مٹتے ہوئے لمحات کا راز
آنکھوں میں نقوش خود بینیمکھڑے پہ سحر کی شیرینی
بنا بنا کے مٹائے گئے نقوش عملترے بغیر مکمل نہ ہو سکی تصویر
للٰلہ حباب آب رواں پر نقش بقا تحریر نہ کرمایوسی کے رمتے بادل پر امید کے گھر تعمیر نہ کر
نقوش حسرت مٹا کے اٹھنا، خوشی کا پرچم اڑا کے اٹھناملا کے سر بیٹھنا مبارک ترانۂ فتح گا کے اٹھنا
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books