Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Mardan Ali Khan Rana's Photo'

مردان علی خاں رانا

- 1879

مردان علی خاں رانا کے اشعار

1.8K
Favorite

باعتبار

راہ الفت میں ملاقات ہوئی کس کس سے

دشت میں قیس ملا کوہ میں فرہاد مجھے

نہ پوچھو ہم سفرو مجھ سے ماجرا وطن

وطن ہے مجھ پے فدا اور میں فدائے وطن

پیار کی باتیں کیجیے صاحب

لطف صحبت کا گفتگو سے ہے

تیرے آتے ہی دیکھ راحت جاں

چین ہے صبر ہے قرار ہے آج

بدن پر بار ہے پھولوں کا سایہ

مرا محبوب ایسا نازنیں ہے

اٹھایا اس نے بیڑا قتل کا کچھ دل میں ٹھانا ہے

چبانا پان کا بھی خوں بہانے کا بہانہ ہے

پڑا ہوں میں یہاں اور دل وہیں ہے

الٰہی میں کہیں ہوں وہ کہیں ہے

لے قضا احسان تجھ پر کر چلے

ہم ترے آنے سے پہلے مر چلے

کٹا تھا روز مصیبت خدا خدا کر کے

یہ رات آئی کہ سر پہ مرے عذاب آیا

ہوا یقیں کہ زمیں پر ہے آج چاند گہن

وہ ماہ چہرے پہ جب ڈال کر نقاب آیا

ہر دم دم آخر ہے اجل سر پہ کھڑی ہے

دم بھر بھی ہم اس دم کا بھروسہ نہیں کرتے

ہجر جاناں میں جی سے جانا ہے

بس یہی موت کا بہانہ ہے

کہنا قاصد کہ اس کے جینے کا

وعدۂ وصل پر مدار ہے آج

نہ نکلی حسرت دل ایک بھی ہزار افسوس

عدم سے آئے تھے کیا کیا ہم آرزو کرتے

ہرجائیوں کے عشق نے کیا کیا کیا ذلیل

رسوا رہے خراب رہے در بدر رہے

خاک بھی لطف زندگی نہ رہا

آرزو جی میں ہو وہ جی نہ رہا

ابرو آنچل میں دوپٹے کے چھپانا ہے بجا

ترک کیا میان میں رکھتے نہیں تلواروں کو

نہ آئی بات تک بھی منہ پہ رعب حسن جاناں سے

ہزاروں سوچ کر مضمون ہم دربار میں آئے

کی ریا سے نہ شیخ نے توبہ

مر گیا وہ گناہ گار افسوس

کیوں کر بڑھاؤں ربط نہ دربان یار سے

آخر کوئی تو ملنے کی تدبیر چاہئے

دنیا میں کوئی عشق سے بد تر نہیں ہے چیز

دل اپنا مفت دیجیے پھر جی سے جائیے

رسم الٹی ہے خوب رویوں کی

دوست جس کے بنو وہ دشمن ہے

ہاتھوں میں نازکی سے سنبھلتی نہیں جو تیغ

ہے اس میں کیا گناہ تیرے جاں نثارؔ کا

ناامید اہل خرابات نہیں رحمت سے

بخش دے گا وہ کریم اپنے گناہ گاروں کو

ریل پر یار آئے گا شاید

مژدۂ وصل آج تار میں ہے

دیا وہ جو نہ تھا وہم و گماں میں

بھلا میں اور کیا مانگوں خدا سے

ہو غریبوں کا چاک خاک رفو

تار ہاتھ آئے جب نہ دامن سے

ہمارے مرگ پہ شادی عبث اغیار کرتے ہیں

جہاں سے رفتہ رفتہ ایک دن ان کو بھی جانا ہے

فرقت کی رات وصل کی شب کا مزہ ملا

پہروں خیال یار سے باتیں کیا کیے

کھو گیا کوئے دلربا میں نظامؔ

لوگ کہتے ہیں مارواڑ میں ہے

یہ رقیبوں کی ہے سخن سازی

بے وفا آپ ہوں خدا نہ کرے

بدن میں زخم نہیں بدھیاں ہیں پھولوں کی

ہم اپنے دل میں اسی کو بہار جانتے ہیں

تم کو دیوانہ اگر ہم سے ہزاروں ہیں تو خیر

ہم بھی کر لیں گے کوئی تم سا پری رو پیدا

لبوں پہ جان ہے اک دم کا اور میہماں ہے

مریض عشق و محبت کا تیرے حال یہ ہے

ہر دم یہ دعا مانگتے رہتے ہیں خدا سے

اللہ بچائے شب فرقت کی بلا سے

دل کو لگاؤں اور سے میں تم کو چھوڑ دوں

فقرہ ہے یہ رقیب کا اور جھوٹھ بات ہے

جس کو سب کہتے ہیں سمندر ہے

قطرۂ اشک دیدۂ تر ہے

خدا را بہر استقبال جلد اے جان باہر آ

عیادت کو مری جان جہاں تشریف لاتے ہیں

خوب جینے کا مزا پاتے ہیں ہم

خون دل پیتے ہیں غم کھاتے ہیں ہم

درد سر ہے تیری سب پند و نصیحت ناصح

چھوڑ دے مجھ کو خدا پر نہ کر اب سر خالی

میں شوق وصل میں کیا ریل پر شتاب آیا

کہ صبح ہند میں تھا شام پنچ آب آیا

جو چیز ہے جہان میں وہ بے مثال ہے

ہر فرد خلق وحدت حق پر دلیل ہے

غم سوا عشق کا مآل نہیں

کون دل ہے جو پائمال نہیں

جس کو دیکھو وو نور کا بقعہ

یہ پرستان ہے کہ لندن ہے

اشک حسرت دیدۂ دل سے ہیں جاری ان دنوں

کار طوفاں کر رہی ہے اشک باری ان دنوں

تم ہو مجھ سے ہزار مستغنی

دل نہیں میرا یار مستغنی

کھینچا ہے عکس قلب کی فوٹوگراف میں

شیشے میں ہے شبیہ پری کوہ قاف میں

آخر ہوا ہے حشر بپا انتظار میں

صبح شب فراق ہوئی مارواڑ میں

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے