aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "منافق"
خوش آئے تجھے شہر منافق کی امیریہم لوگوں کو سچ کہنے کی عادت بھی بہت تھی
دنیا میں قتیلؔ اس سا منافق نہیں کوئیجو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا
دل منافق تھا شب ہجر میں سویا کیسااور جب تجھ سے ملا ٹوٹ کے رویا کیسا
عشق الزام لگاتا تھا ہوس پر کیا کیایہ منافق بھی ترے وصل کا بھوکا نکلا
ہو جائیں کسی کے جو کبھی یار منافقسمجھو کہ ہوئے ہیں در و دیوار منافق
دوست کیا اب تو منافق بھی کوئی ساتھ نہیںسوکھے پھولوں سے بھی محروم یہ گلدان ہوا
زہر لگتا ہے یہ عادت کے مطابق مجھ کوکچھ منافق بھی بتاتے ہیں منافق مجھ کو
منافق ہو گئے ہیں ہونٹ میرےمرے دل کو بھی کینہ آ گیا ہے
بھائی کی برائی جو کیا کرتا ہے ہر دمہر ایسے منافق کی محبت نہیں اچھی
سوال ہی نہ تھا دشمن کی فتح یابی کاہماری صف میں منافق اگر نہیں آتے
زندگی! تجھ سا منافق بھی کوئی کیا ہوگاتیرا شہکار ہوں اور تیرا ہی مارا ہوا ہوں
بظاہر یہ اہل محبت ہیں لیکن منافق بہت ہیںیہ اک روز دام محبت میں لا کر مجھے مار دیں گے
منسوب چراغوں سے طرفدار ہوا کےتم لوگ منافق ہو منافق بھی بلا کے
منافق ایک صف میں سب سر محشر کھڑے ہوں گےکیا ہے جن نے دنیا میں تمہیں ناراض جان من
یہ اپنے دور کے سب سے بڑے منافق ہیںاسی لیے تو زبانوں سے خون بہتا ہے
یہ منافق روپ کب سے میری عادت بن گیامیرے چہرے سے ہے کیوں میرا سراپا اجنبی
منافق کا یہی طرز عمل پہچان ہے اس کیکبھی اس پار ہو جائے کبھی اس پار ہو جائے
مرا ہر اک منافق یار مجھ سےخلوص دوستانہ مانگتا ہے
حرف جیسے ہو گئے سارے منافق ایک دمکون سے لفظوں میں سمجھاؤں تمہیں دل کا پیام
سب منافق ہی نظر آتے ہیں باطل کے سواہیں سبھی شاد مرے قتل پہ قاتل کے سوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books