aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "کاروبار_شوق"
کاروبار شوق میں بس فائدہ اتنا ہواتجھ سے ملنا تھا کہ میں کچھ اور بھی تنہا ہوا
یہ کاروبار شوق ہے بے گار تو نہیںاس کاروبار شوق کا حاصل بھی چاہئے
گرم جن سے تھا کاروبار شوقمیرے شعروں میں جی اٹھے سارے
اے خوشا کاروبار شوق سرورؔنفع کچھ ہو نہ ہو زیاں بھی نہیں
یہ کاروبار شوق ہے وہ صاحب ہنرسامان بیچتے ہیں خریدار دیکھ کر
کاروبار شوق کی حاصل ہیں وہ پسپائیاںجن پہ تاباںؔ ناز فرماتی ہیں تقدیریں بہت
دل کو بہت عزیز ہے یہ کاروبار شوقہم تو ہمیشہ بیچا خریدا کریں گے خواب
اس طرح بھی چلا ہے کبھی کاروبار شوقروٹھے کوئی تو اس کو منا لینا چاہیئے
بھلا یہ عمر کوئی کاروبار شوق کی ہےبس اک تلافی مافات کرتا رہتا ہوں
فرصت کاروبار شوق کسےذوق نظارۂ جمال کہاں
عجب متضاد حاصل کاروبار شوق ہے اس کاافادہ سوچتا ہے تو خسارہ دیکھتا ہے وہ
تیرے نہ ہو سکے تو کسی کے نہ ہو سکےیہ کاروبار شوق مکرر نہ ہو سکا
وحشتیں اتنی بڑھی ہیں کاروبار شوق میںدور مجھ سے بھاگتا ہے اب مرا ہمزاد تک
خدا کرے کہ سدا کاروبار شوق چلےجو بے نیاز ہو منزل سے اس سفر کی طرح
مری بلا سے جو ہو کاروبار شوق تباہمیں خود کو بیچ کے بازار سے نکل آیا
چلے گا کس طرح سے کاروبار شوق اس صورترسد کچھ بھی نہیں ہے اور طلب گاری زیادہ ہے
جو کچھ متاع دل تھی وہ سب ختم ہو گئیاب کاروبار شوق کے قابل نہیں رہا
اک کاروبار شوق ہی ایسا ہے جس میں ابچلتا ہے کام مکر و ریا کے بغیر بھی
کاروبار شوق میں اب تو حالت یہ آ پہنچی ہےصبح زیاں تحریر کرے تو شام خسارہ لکھتی ہے
نہ تند و تیز ہوا ہے نہ موج طوفاں خیزیہی تو عمر میاں کاروبار شوق کی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books