aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "کھیل"
عشق بھی کھیل ہے نصیبوں کاخاک ہو جائیں کیمیا ہو جائیں
ریکھاؤں کا کھیل ہے مقدرریکھاؤں سے مات کھا رہے ہو
اک کھیل ہے اورنگ سلیماں مرے نزدیکاک بات ہے اعجاز مسیحا مرے آگے
پھول سے رنگ جدا ہونا کوئی کھیل نہیںاپنی مٹی کو کہیں چھوڑ کے جائیں کیسے
تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو میں جیسے چاہے لگاؤں بازیاگر میں جیتا تو تم ہو میرے اگر میں ہارا تو میں تمہارا
کھیل سمجھا ہے کہیں چھوڑ نہ دے بھول نہ جائےکاش یوں بھی ہو کہ بن میرے ستائے نہ بنے
ظلم اور صبر کا یہ کھیل مکمل ہو جائےاس کو خنجر جو دیا ہے مجھے سر بھی دینا
میں نے تو کھیل کھیل میں توڑا تھا اس کا دلپھر ساری عمر اس کو منانا پڑا مجھے
نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دوکہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
ایسے رشتے کا بھرم رکھنا کوئی کھیل نہیںتیرا ہونا بھی نہیں اور ترا کہلانا بھی
کھیل دونوں کا چلے تین کا دانہ نہ پڑےسیڑھیاں آتی رہیں سانپ کا خانہ نہ پڑے
تم کو لگتا ہے کہ تم جیت گئے ہو مجھ سےہے یہی بات تو پھر کھیل دوبارہ ہو جائے
اک پل کی پلک پر ہے ٹھہری ہوئی یہ دنیااک پل کے جھپکنے تک ہر کھیل سہانا ہے
آج یہ ہے کل اور یہاں ہوگا کوئیسوچو تو سب کھیل تماشا لگتا ہے
نہیں کہ حسن ہی نیرنگیوں میں طاق نہیںجنوں بھی کھیل رہا ہے سیاستیں کیسی
ریت میری عمر میں بچہ نرالے میرے کھیلمیں نے دیواریں اٹھائی ہیں گرانے کے لیے
آؤ ہم آپس میں کچھ جھگڑا کریںکھیل سے اب اپنا دل بہلائیں کیا
دل کا اجڑنا سہل سہی بسنا سہل نہیں ظالمبستی بسنا کھیل نہیں بستے بستے بستی ہے
شامل پس پردہ بھی ہیں اس کھیل میں کچھ لوگبولے گا کوئی ہونٹ ہلائے گا کوئی اور
موت سے کھیل کے کرتے ہو محبت عاجزؔمجھ کو ڈر ہے کہیں بے موت نہ مارے جاؤ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books