aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ہتھیار"
جنگ کا ہتھیار طے کچھ اور تھاتیر سینے میں اتارا اور ہے
بیٹھتے جب ہیں کھلونے وہ بنانے کے لیےان سے بن جاتے ہیں ہتھیار یہ قصہ کیا ہے
ہتھیار ڈالے بیٹھا ہارا ہوا یہ لڑکااور وہ حسین لڑکی دنیا سے لڑ رہی ہے
اس طرح فتح کئے کتنے علاقے ہم نےجنگ کے واسطے ہتھیار نہیں ہوتے تھے
جس قدر گھائل کیا خود سو گنا گھائل ہواعشق ہی تو تھا مرا ہتھیار پہلا آخری
پیار سے بھی ہم مر جاتے ہیںآپ نے کیوں ہتھیار خریدا
کوشش ہے شرط یوں ہی نہ ہتھیار پھینک دےموقع ملے تو خط پس دیوار پھینک دے
افلاس و تنگ دستی کا اعجاز یہ بھی ہےمانگو گے گر قلم تمہیں ہتھیار دیں گے لوگ
تیر و تلوار سے نہیں ہوتاکام ہتھیار سے نہیں ہوتا
آنکھ کھولی ہے فسادات میں جن بچوں نےان کو خوابوں میں بھی ہتھیار نظر آتے ہیں
کرشن جیسا سارتھی اب چاہتی ہے زندگیکام سب بنتے نہیں ہیں جنگ میں ہتھیار سے
ذبح ہم سامنے ہوتے ہی ہوئے قاتل کےباوجودیکہ کوئی ہاتھ میں ہتھیار نہ تھا
قلم کی کاٹ تو تلوار سے بھی بڑھ کر ہےمگر شمار یہ ہتھیار میں نہیں آتا
کبھی میرے اشاروں پر بدل جاتی ہیں تدبیریںکبھی طاقت کے ایوانوں کا اک ہتھیار ہوتی ہوں
جیسے مفتوح نہ ہو فاتح صد عالم ہودل نے یوں ڈال دئے عشق میں ہتھیار کہ بس
امن کی پوتھی جزدانوں میں ہاتھوں میں ہتھیارگاندھی کے اس دیس میں سستا خون ہے مہنگا پیار
دوا سے بڑھ کے دوا ہے لبان سرخ کا لمسقتیل حسن کو ہتھیار سے شفا ہوگی
نظر ہتھیار کرنا چاہتے ہیںادا سے وار کرنا چاہتے ہیں
بے رحمیٔ حالات ہے ہتھیار سنبھالوبھاگو گے تو سینوں کو سپر کون کرے گا
مارنے کے لیے ہتھیار ضروری تو نہیںہم تو احساس کی شدت سے ہی مر جاتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books