aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "छोटा"
اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئنہ ہو جاؤں گااس کو چھوٹا کہہ کے میں کیسے بڑا ہو جاؤں گا
کسی کو گھر ملا حصے میں یا کوئی دکاں آئیمیں گھر میں سب سے چھوٹا تھا مرے حصے میں ماں آئی
وہ گئے جب سے ایسا لگتا ہےچھوٹا موٹا خدا گیا کوئی
دیواروں کو چھوٹا کرنا مشکل ہےاپنے قد کو اونچا کر کے دیکھا جائے
پیار ہی پیار ہے سب لوگ برابر ہیں یہاںمے کدہ میں کوئی چھوٹا نہ بڑا جام اٹھا
بڑا نہ چھوٹا کوئی فرق بس نظر کا ہےسبھی پہ چلتے سمے ایک سا کفن دیکھا
غور تو کیجے مری باتوں پرعمر میں آپ سے چھوٹا ہی سہی
اک چھوٹا سا بچہ مجھ میں اب تک زندہ ہےچھوٹی چھوٹی بات پہ اب بھی رو سکتا ہوں میں
یعنی تم اتنی خوب صورت ہوچھوٹا بچہ بھی دیکھتا ہے تمہیں
چھوٹا بڑا ہے پانی خود اپنے حساب سےاتنی ہی ہر ندی ہے یہاں جتنی پیاس ہے
عرض ہنر بھی وجہ شکایات ہو گئیچھوٹا سا منہ تھا مجھ سے بڑی بات ہو گئی
خود کو کتنا چھوٹا کرنا پڑتا ہےبیٹے سے سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے
چھوٹا لگتا تھا افسانہمیں نے تیری بات بڑھا دی
شب غم کا بیان کیا کیجئےہے بڑی بات اور چھوٹا منہ
بڑی تصویر لٹکا دی ہے اپنیجہاں چھوٹا سا آئینہ تھا پہلے
ایک چھوٹا سا تھا میرا آشیاںآج تنکے سے الگ تنکا ہوا
جو بھی انساں ہے یار انساں ہےکوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا
کہانی میں چھوٹا سا کردار ہےہمارا مگر ایک معیار ہے
کوئی بڑا ہے نہ چھوٹا سراب سب کا ہےسبھی ہیں پیاس کے مارے سبھی برابر ہیں
بابو جی گزرے آپس میں سب چیزیں تقسیم ہوئیں تبمیں گھر میں سب سے چھوٹا تھا میرے حصے آئی اماں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books