aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तदबीरें"
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیادیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا
تم نہ آؤ گے تو مرنے کی ہیں سو تدبیریںموت کچھ تم تو نہیں ہو کہ بلا بھی نہ سکوں
جہان دل میں کام آتی ہیں تدبیریں نہ تعزیریںیہاں پیمان تسلیم و رضا ایسے نہیں ہوتا
الٹ جائیں گی تدبیریں بدل جائیں گی تقدیریںحقیقت ہے نہیں میرے تخیل کی ہے خلاقی
کوئی خوش قامتی آئینے کے مقابل سنبھلتی ہوئیکوئی تدبیر نظارہ سمٹی ہوئی اک ادا کے لیے
وصل کی بنتی ہیں ان باتوں سے تدبیریں کہیںآرزوؤں سے پھرا کرتی ہیں تقدیریں کہیں
جائے گر جاں تو سو ہیں تدبیریںجائے گر دل تو کیا کرے کوئی
اس کو دشمن سے کیا بچائے وہ چرخجس نے تدبیر خسف ماہ نہ کی
چارہ گر کوشش بے سود ہے تدبیر علاجہم نہ ہوتے تو مرض قابل درماں ہوتا
روح کو چمکا خودی کو توڑ کر زینے بنادو یہ تدبیریں ہیں دنیا میں ابھرنے کے لیے
پند گویوں نے بہت سینے کی تدبیریں لیںآہ ثابت بھی نہ نکلا یہ گریباں یک جا
نکلنے ہی نہیں دیتا کسی کو اپنے پھندے سےدماغ و دل سے تدبیر رہائی چھین لیتا ہے
تقدیر بھی مجبور ہے، تدبیر بھی مجبوراس کہنہ عقیدے کو مٹانے کے لیے آ
میں تجھ کو بتاتا ہوں تقدیر امم کیا ہےشمشیر و سناں اول طاؤس و رباب آخر
مرنے کی اے دل اور ہی تدبیر کر کہ میںشایان دست و بازوئے قاتل نہیں رہا
کوچ ہے خوابوں سے تعبیروں کی سمتوں میں تو پھرجائیے پر دم بہ دم برباد جاتے جائیے
اب مرے قتل کی تدبیر تو کرنی ہوگیکون سا راز ہے تیرا جو چھپا ہے مجھ سے
اور تدبیر کو نہیں کچھ دخلعشق کے درد کی دوا ہے عشق
کیوں نہ ہو غم سے ہی قماش اس کاحسن تصویر شادمانی ہے
پا بہ گل سب ہیں رہائی کی کرے تدبیر کوندست بستہ شہر میں کھولے مری زنجیر کون
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books