aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तितली"
گل سے لپٹی ہوئی تتلی کو گرا کر دیکھوآندھیو تم نے درختوں کو گرایا ہوگا
باغ میں جانے کے آداب ہوا کرتے ہیںکسی تتلی کو نہ پھولوں سے اڑایا جائے
کانٹوں میں گھرے پھول کو چوم آئے گی لیکنتتلی کے پروں کو کبھی چھلتے نہیں دیکھا
کوئی تتلی نشانے پر نہیں ہےمیں بس رنگوں کا پیچھا کر رہا ہوں
تتلی چمن میں پھول سے لپٹی رہتی ہےپھر بھی چمن میں پھول کنوارا لگتا ہے
تتلی کے تعاقب میں کوئی پھول سا بچہایسا ہی کوئی خواب ہمارا بھی کبھی تھا
تتلی سے دوستی نہ گلابوں کا شوق ہےمیری طرح اسے بھی کتابوں کا شوق ہے
تتلی کے جیسی ہے میری ہر خواہشہاتھ لگانے سے پہلے اڑ جاتی ہے
کلی کو چھوڑ کے نقش قدم پہ بیٹھ گئیقلم ہلائے بنا تتلی نے غزل کہہ دی
اب وہ تتلی ہے نہ وہ عمر تعاقب والیمیں نہ کہتا تھا بہت دور نہ جانا مرے دوست
ابھی سادہ ورق پر نام تیرا لکھ کے بیٹھا ہوںابھی اس میں مہک آنی ہے تتلی نے اترنا ہے
مجھے یوں لگا کہ خموش خوشبو کے ہونٹ تتلی نے چھو لئےانہیں زرد پتوں کی اوٹ میں کوئی پھول سویا ہوا نہ ہو
خواب کا راز فقط رات کے سینے میں ہےدن میں تعبیر کی تتلی کو پکڑنا چھوڑو
کل تیری تصویر مکمل کی میں نےفوراً اس پر تتلی آ کر بیٹھ گئی
میں بستی میں تتلی پکڑا کرتا تھاباقی سارے لوگ تو جھگڑا کرتے تھے
آج بچپن کہیں بستوں میں ہی الجھا ہے سحابؔپھر وہ تتلی کو پکڑنا وہ اڑانا آئے
شاہدؔ دروغ گوئی گلزار پر نہ جاتتلی سے پوچھ رنگ فشانی فریب ہے
بچے نے تتلی پکڑ کر چھوڑ دیآج مجھ کو بھی خدا اچھا لگا
میں نے ماں کا لباس جب پہنامجھ کو تتلی نے اپنے رنگ دیے
میں نے کچھ رنگ چرائے تھے کسی تتلی کےاور پھر عمر حفاظت میں بتانی پڑی تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books