aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दिमाग़"
کچھ ہمیں کو نہیں احسان اٹھانے کا دماغوہ تو جب آتے ہیں مائل بہ کرم آتے ہیں
نیند اس کی ہے دماغ اس کا ہے راتیں اس کی ہیںتیری زلفیں جس کے بازو پر پریشاں ہو گئیں
کبھی دماغ کبھی دل کبھی نظر میں رہویہ سب تمہارے ہی گھر ہیں کسی بھی گھر میں رہو
دل تو دل وہ دماغ بھی نہ رہاشور سودائے خط و خال کہاں
بے دماغ خجلت ہوں رشک امتحاں تا کےایک بیکسی تجھ کو عالم آشنا پایا
اب کسے ہے دماغ تہمت عشقکون سنتا ہے بات پھولوں کی
سورج دماغ لوگ بھی ابلاغ فکر میںزلف شب فراق کے پیچاک ہو گئے
جو سمجھ لیا تجھے با وفا تو پھر اس میں تیری بھی کیا خطایہ خلل ہے میرے دماغ کا یہ مری نظر کا قصور ہے
جب کہ میں کرتا ہوں اپنا شکوۂ ضعف دماغسر کرے ہے وہ حدیث زلف عنبر بار دوست
رہے دماغ اگر آسماں پہ دور نہیںکہ تیرے کوچہ میں مست غبار ہم بھی ہیں
دماغ عطر پیراہن نہیں ہےغم آوارگی ہائے صبا کیا
پوچھا تھا گرچہ یار نے احوال دل مگرکس کو دماغ منت گفت و شنود تھا
داغؔ ان سے دماغ کرتے ہیںنہیں معلوم کیا سمائی ہے
نہ تو ملنے کے اب قابل رہا ہےنہ مج کو وہ دماغ و دل رہا ہے
خوشا وہ کشمکش ربط باہمی جس نےدل و دماغ کو بیکار کر کے چھوڑ دیا
لوگ سنتے رہے دماغ کی باتہم چلے دل کو رہنما کر کے
دل کی طرف دماغ سے وہ آنے والا ہےیہ بھی مکان ہاتھ سے اب جانے والا ہے
کسی کسی کے نصیبوں میں عشق لکھا ہےہر اک دماغ بھلا کب ہے اس خلل کے لیے
بلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گلکہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا
خیال و خواب کی رہتی ہے گرم بازاریدماغ و دل کبھی ویرانے تھوڑی ہوتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books