aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "परिंदा"
مجھے معلوم ہے اس کا ٹھکانا پھر کہاں ہوگاپرندہ آسماں چھونے میں جب ناکام ہو جائے
نکال لایا ہوں ایک پنجرے سے اک پرندہاب اس پرندے کے دل سے پنجرہ نکالنا ہے
اگر سونے کے پنجڑے میں بھی رہتا ہے تو قیدی ہےپرندہ تو وہی ہوتا ہے جو آزاد رہتا ہے
میں بھی تو اس باغ کا ایک پرندہ ہوںمیری ہی آواز میں مجھ کو گانے دے
اداسی آسماں ہے دل مرا کتنا اکیلا ہےپرندہ شام کے پل پر بہت خاموش بیٹھا ہے
پھنستا نہیں پرندہ ہے بھی اسی فضا میںتنگ آ گیا ہوں دل کو یوں دام کرتے کرتے
اک پرندہ ابھی اڑان میں ہےتیر ہر شخص کی کمان میں ہے
کھلی ہواؤں میں اڑنا تو اس کی فطرت ہےپرندہ کیوں کسی شاخ شجر کا ہو جائے
برہنہ ہیں سر بازار تو کیابھلا اندھوں سے پردہ کیوں کریں ہم
اک عشق نام کا جو پرندہ خلا میں تھااترا جو شہر میں تو دکانوں میں بٹ گیا
پرندہ جانب دانہ ہمیشہ اڑ کے آتا ہےپرندے کی طرف اڑ کر کبھی دانہ نہیں آتا
پیڑ کے نیچے شکاری جال پھیلائے ہوئےاور پرندہ شاخ پر بیٹھا ڈرا سہما ہوا
زمیں پہ چل نہ سکا آسمان سے بھی گیاکٹا کے پر کو پرندہ اڑان سے بھی گیا
میں تری قید کو تسلیم تو کرتا ہوں مگریہ مرے بس میں نہیں ہے کہ پرندہ ہو جاؤں
اب اک تیر بھی ہو لیا ساتھ ورنہپرندہ چلا تھا سفر پر اکیلے
آندھی نے ان رتوں کو بھی بے کار کر دیاجن کا کبھی ہما سا پرندہ نصیب تھا
جانتے ہیں وہ پرندہ ہے نہیں ٹھہرے گاہم نے اس دل کو مگر دانا بنا رکھا ہے
اک پرندہ سنا رہا تھا غزلچار چھ پیڑ مل کے سنتے تھے
یہ مکاں گرتا ہوا جب چھوڑ جائیں گے مکیںاک پرندہ بیٹھنے دیوار پر آ جائے گا
سفر سے لوٹ جانا چاہتا ہےپرندہ آشیانہ چاہتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books