aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पांडव"
جب چیخ رہی ہو پانچالیپانڈو کی صداقت ٹھیک نہیں
دوپہر کی دھوپ میں میرے بلانے کے لیےوہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے
ہے عجب فیصلے کا صحرا بھیچل نہ پڑیے تو پاؤں جلتے ہیں
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیںپاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
ہم دوہری اذیت کے گرفتار مسافرپاؤں بھی ہیں شل شوق سفر بھی نہیں جاتا
میں کھلے در کے کسی گھر کا ہوں ساماں پیارےتو دبے پاؤں کبھی آ کے چرا لے مجھ کو
وائے قسمت پاؤں کی اے ضعف کچھ چلتی نہیںکارواں اپنا ابھی تک پہلی ہی منزل میں ہے
اس نے نظر نظر میں ہی ایسے بھلے سخن کہےمیں نے تو اس کے پاؤں میں سارا کلام رکھ دیا
اے خوش خرام پاؤں کے چھالے تو گن ذراتجھ کو کہاں کہاں نہ پھراتا رہا ہوں میں
یہ سناٹا ہے میرے پاؤں کی چاپفراقؔ اپنی کچھ آہٹ پا رہا ہوں
معذور ہوں جو پاؤں مرا بے طرح پڑےتم سرگراں تو مجھ سے نہ ہو میں نشے میں ہوں
نہ ہم سفر نہ کسی ہم نشیں سے نکلے گاہمارے پاؤں کا کانٹا ہمیں سے نکلے گا
ہر دل میں چھپا ہے تیر کوئی ہر پاؤں میں ہے زنجیر کوئیپوچھے کوئی ان سے غم کے مزے جو پیار کی باتیں کرتے ہیں
بے اختیار ہو کے جو میں پاؤں پر گراٹھوڑی کے نیچے اس نے دھرا مسکرا کے ہاتھ
پاؤں نا باندھا پنچھی کا پر باندھاآج کا بچہ کتنا سیانا لگتا ہے
زندگی دی ہے تو جینے کا ہنر بھی دیناپاؤں بخشیں ہیں تو توفیق سفر بھی دینا
دیکھے ہیں ہم نے دور کئی اب خبر نہیںپاؤں تلے زمین ہے یا آسمان ہے
کوئی پھول سا ہاتھ کاندھے پہ تھامرے پاؤں شعلوں پہ جلتے رہے
ٹوٹی دیوار کا سایہ بھی بہت ہوتا ہےپاؤں جل جائیں اگر دھوپ میں چلتے چلتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books