aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बाग"
پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہےجانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے
مرا وقت مجھ سے بچھڑ گیا مرا رنگ روپ بگڑ گیاجو خزاں سے باغ اجڑ گیا میں اسی کی فصل بہار ہوں
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیںیہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
خضر سلطاں کو رکھے خالق اکبر سرسبزشاہ کے باغ میں یہ تازہ نہال اچھا ہے
شبنم کی طرح پھولوں پہ رو اور چمن سے چلاس باغ میں قیام کا سودا بھی چھوڑ دے
میری ہر بات بے اثر ہی رہینقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا
چوراہے باغ بلڈنگیں سب شہر تو نہیںکچھ ایسے ویسے لوگوں سے یارانا چاہئے
مست ہوں میں مہک سے اس گل کیجو کسی باغ میں کھلا ہی نہیں
چھلکائے ہوئے چلنا خوشبو لب لعلیں کیاک باغ سا ساتھ اپنے مہکائے ہوئے رہنا
باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوںکار جہاں دراز ہے اب مرا انتظار کر
باغ میں جانے کے آداب ہوا کرتے ہیںکسی تتلی کو نہ پھولوں سے اڑایا جائے
بن کے خوشبو کی اداسی رہیے دل کے باغ میںدور ہوتے جائیے نزدیک آتے جائیے
باغ میں لگتا نہیں صحرا سے گھبراتا ہے دلاب کہاں لے جا کے بیٹھیں ایسے دیوانے کو ہم
سنانے کے قابل جو تھی بات ان کووہی رہ گئی درمیاں آتے آتے
میں بھی تو اس باغ کا ایک پرندہ ہوںمیری ہی آواز میں مجھ کو گانے دے
تم کو تو اس باغ کا نام پتا ہوگاتم نے تو اس شہر کا نقشہ دیکھا ہے
ایک دیوار باغ سے پہلےاک دوپٹا کھلے گلے کے لئے
صحرا سے ہو کے باغ میں آیا ہوں سیر کوہاتھوں میں پھول ہیں مرے پاؤں میں ریت ہے
زلیخائے عزیزاں بات یہ ہےبھلا گھاٹے کا سودا کیوں کریں ہم
ویراں ہیں صحن و باغ بہاروں کو کیا ہواوہ بلبلیں کہاں وہ ترانے کدھر گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books