aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बुग़्ज़"
میں بغض نفرت حسد محبت کے ساتھ رکھوںنہیں میاں میرے دل میں اتنی جگہ نہیں ہے
نکال پھینکو دلوں سے بتان بغض و عنادنہیں تو حلقۂ اسلام سے نکل جاؤ
جلنے دو ان کو اور انہیں دیکھتے رہوان منکروں کو بغض ولایت نہ مار دے
اتنا کیوں بغض ہے ستاروں سےہاتھ بس چاند سے ملاتے ہو
بغض بھی سینے میں رکھتا ہوں امانت کی طرحنفرتیں کرنے پہ آ جاؤں تو حد کرتا ہوں میں
بغض معاویہ میں سبھی ایک ہو گئےاس اتحاد نے مجھے نازی بنا دیا
دل ہی دل میں وہ بغض رکھتا ہےجو بظاہر خفا نہیں مجھ سے
سنتا ہوں روز حشر نہ ہوگی اسے نجاتجو سیدوں سے بغض رکھے وہ یزید ہے
اے کیفؔ جن کو بغض نئی شاعری سے ہےوہ بھی ترے کلام کو پڑھتے ہیں دھیان سے
حسد کی گرد تھیں بغض اور نفرت کیمرے وجود پہ ایسا کوئی غلاف نہ تھا
کریں گے امن کی باتیں دلوں میں بغض رکھیں گےیہی رسم جہاں اور فطرت اقوام ہے ساقی
دل تو آئینہ ہے شفاف رکھیں اے شاہدؔکیوں کریں بغض و حسد کس لیے کینہ سیکھیں
جنگل میں کوئی آدمی آیا ضرور ہےکیوں جانور بھی بغض و عداوت میں پڑ گئے
یہ خاک بغض و عداوت سے پاک رکھنی تھیزمین دل پہ شجر پیار کا اگانا تھا
پیار تعمیر ہو جب بغض کی بنیادوں پرملتی نظروں میں شناسائی کہاں سے آئے
دلوں میں بغض کے خانے نہ ہوتےتو اپنے لوگ بیگانے نہ ہوتے
پیار کے شہر میں نفرت کی ہوائیں کیوں ہیںہر طرف بغض و عداوت کی صدائیں کیوں ہیں
جو لوگ بغض دل میں چھپائے ہیں آج بھیان سے مرے مکان میں آیا نہ جائے گا
حسد و بغض و کینہ خود نمائی ہیں سبھی فتنےیہ نہ ہوتے اگر شیطاں نے اک سجدہ کیا ہوتا
چاہتے آپ ہیں جو ذہن کشادہ رکھنابغض و نفرت کے خیالات کو باہر کیجے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books