aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मदरसा"
یہاں اک مدرسہ ہوتا تھا پہلےمگر اب کارخانہ چل رہا ہے
جب مے کدہ چھٹا تو پھر اب کیا جگہ کی قیدمسجد ہو مدرسہ ہو کوئی خانقاہ ہو
مدرسہ میرا میری ذات میں ہےخود معلم ہوں خود کتاب ہوں میں
گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے تراکہاں سے آئے صدا لا الٰہ الا اللہ
یہ مدرسہ یہ جواں یہ سرور و رعنائیانہیں کے دم سے ہے مے خانۂ فرنگ آباد
مدرسہ یا دیر تھا یا کعبہ یا بت خانہ تھاہم سبھی مہمان تھے واں تو ہی صاحب خانہ تھا
مے یقیں سے ضمیر حیات ہے پرسوزنصیب مدرسہ یا رب یہ آب آتش ناک
تھا جہاں مدرسۂ شیری و شاہنشاہیآج ان خانقہوں میں ہے فقط روباہی
مسجد ہو مدرسہ ہو کہ مجلس کہ مے کدہمحفوظ شر سے کچھ ہے تو گھر ہے چلے چلو
ہوا بہ مدرسۂ عشق جب سے طالب علمبہت ہے اپنے مطالعہ کو ایک دم کی کتاب
اب خانقہ و مدرسہ و مے کدہ ہیں ایکاک سلسلہ ہے قافلۂ بے خبری کا
مدرسہ آوارگی اور ہاتھ میں بستہ نہ تھاجو کتابوں میں ہے لکھا اس کو وہ پڑھتا نہ تھا
ہم کو پھولوں کی سند مل جائے گیخوشبوؤں کا مدرسہ نزدیک ہے
عشق بازاں کے تئیں عشق میں تیرے اے یارمسجد و مدرسہ و دیر و حرم چاروں ایک
بے فکریوں کا راج ہو رسہ کشی کے ساتھوہ مدرسہ حیات کا لائیں کہاں سے ہم
نصیرؔ مدرسۂ عشق میں مطول کاسبق نہ کیونکہ میں زلف دراز یار سے لوں
عشق ہے مدرسۂ زیست کی اکھڑی ہوئی اینٹہمہ دانی کی طرح ہیچ مدانی کی طرح
دہر ہے مدرسہ معلم وقتاور ہستی کتاب حکمت ہے
رواج مدرسہ ہے دوپہر کے وقت قیلولہیہاں شب زندہ داری مائل آرام ہے ساقی
یا ذکر دوست یا ہے زباں پر حدیث عشقجوں اہل مدرسہ نہیں اپنا شعار بحث
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books