aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रक़ीब"
تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھانہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا
نہ میں مضطرؔ ان کا حبیب ہوں نہ میں مضطرؔ ان کا رقیب ہوںجو بگڑ گیا وہ نصیب ہوں جو اجڑ گیا وہ دیار ہوں
خود حسن و شباب ان کا کیا کم ہے رقیب اپناجب دیکھیے اب وہ ہیں آئینہ ہے شانا ہے
باہم دگر ہوئے ہیں دل و دیدہ پھر رقیبنظارہ و خیال کا ساماں کیے ہوئے
رقیب و شیوۂ الفت خدا کی قدرت ہےوہ اور عشق بھلا تم نے اعتبار کیا
جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کواک تماشا ہوا گلہ نہ ہوا
اس طرح زندگی نے دیا ہے ہمارا ساتھجیسے کوئی نباہ رہا ہو رقیب سے
لے میرے تجربوں سے سبق اے مرے رقیبدو چار سال عمر میں تجھ سے بڑا ہوں میں
اتنے قریب ہو گئے اپنے رقیب ہو گئےوہ بھی عدیمؔ ڈر گیا ہم بھی عدیمؔ ڈر گئے
تیری وفا کی لاش پہ لا میں ہی ڈال دوںریشم کا یہ کفن جو ملا ہے رقیب سے
میں مضطرب ہوں وصل میں خوف رقیب سےڈالا ہے تم کو وہم نے کس پیچ و تاب میں
ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنابن گیا رقیب آخر تھا جو رازداں اپنا
وہ جو بگڑے رقیب سے حسرتؔاور بھی بات بن گئی دل کی
دل زود رنج نہ کر گلہ کسی گرم و سرد رقیب کارخ ناسزا تو ہے روبرو پس ناسزا کوئی اور ہے
نہ اب رقیب نہ ناصح نہ غم گسار کوئیتم آشنا تھے تو تھیں آشنائیاں کیا کیا
ادھر آ رقیب میرے میں تجھے گلے لگا لوںمرا عشق بے مزا تھا تری دشمنی سے پہلے
جانا پڑا رقیب کے در پر ہزار باراے کاش جانتا نہ ترے رہگزر کو میں
میں خالی ہاتھ ہی جا پہنچا اس کی محفل میںمرا رقیب بڑے انتظام سے آیا
دل گلی میں رقیب دل کا جلوسواں تو تلوار چل گئی ہوگی
دیا ہے دل اگر اس کو بشر ہے کیا کہئےہوا رقیب تو ہو نامہ بر ہے کیا کہئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books