aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सलीबों"
خط معزولئ ارباب ستم کھینچ گئےیہ رسن بستہ صلیبوں سے اتارے ہوئے لوگ
انجیل رفتگاں کی حدیثوں کے ساتھ ہوںعیسیٰ نفس ہوں اور صلیبوں کے ساتھ ہوں
درد غیروں کا بھلا کون اٹھاتا ہے سحابؔسب یہاں خود کی صلیبوں کو ہیں ڈھونے والے
روز ہنستا ہے صلیبوں سے ادھر ماہ منیراس کے پیچھے کون ہے وہ چھب مجھے دکھلائے بھی
ہر گام تعلق کی صلیبوں پہ چڑھے ہیںچھٹتا ہی نہیں ذات کا ہنگام مری جان
وقت شاہد ہے کہ ہر دور میں عیسیٰ کی طرحہم صلیبوں پہ لیے اپنی صداقت آئے
چڑھا رہا ہے صلیبوں پہ ہم کو صدیوں سےزمانہ پھر بھی مقدس کتاب مانگے ہے
یہ کس سے کہئے کہ تنویرؔ خود صلیبوں کوسکون جاں کے لئے ہم سفر بناتا ہے
سایہ بن کر میں صلیبوں سے اتر آیا ہوںاب کوئی اور سزا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی
اپنے کاندھوں پہ صلیبوں کو اٹھائے ہوئے ہیںعشق زادوں کا یہ دستور بھی ہو سکتا ہے
میں جن کے لئے روز صلیبوں پہ چڑھا ہوںوہ میری وفاؤں کا صلہ کیوں نہیں دیتے
اب صلیبوں پہ کہاں گل شدہ شمعوں کی قطارآن کی آن میں تحریر بدل جاتی ہے
تم تغیر کی بات پر ٹھہرےمیں صلیبوں سے بات کر آیا
وہ جو غیروں کی صلیبوں کو اٹھا لائے تھےخود مسیحا کو وہ دیوانے بہت یاد آئے
چڑھتا ہے کنولؔ کون صلیبوں پہ خوشی سےسب لوگ مسیحا کے تو اوتار نہیں ہیں
اس طرح شہر صلیبوں سے سجایا اس نےکوئی محفوظ نہیں دار و رسن سے اس کے
زیست لٹکی ہے اب صلیبوں پرہر تمنا عذاب لگتی ہے
لمحوں کے لئے ایک نظر ان کو تو دیکھوصدیوں کی صلیبوں پہ جو مصلوب رہے ہیں
وہ ہم نے چن دیے تنقید کی صلیبوں پرمچل رہے تھے جو کچھ حرف زیر لب کب سے
ہم تو مرتے رہے شمشاد قدوں پر اکثرکیا جئیں آج صلیبوں سے اجازت لے کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books