aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHanda-e-zaKHm-e-jigar"
شادمانی باعث تکلیف ہے میرے لئےخندۂ زخم جگر ہے خندہ پیشانی مری
میں مر گیا تھا خندۂ زخم جگر سے بھیظالم ہنسی میں جان گئی بے گناہ کی
مرہم زخم جگر ہو جائےایک ایسی بھی نظر ہو جائے
پہلے تو چاک زخم جگر دیکھتے رہےپھر دیکھنے والوں کی نظر دیکھتے رہے
رنگیں بنا کے دامن زخم جگر کو میںگلزار کر رہا ہوں فضائے نظر کو میں
شورش زخم جگر تاب و تواں تک لائےاس بغاوت کو ہمیں مہر دہاں تک لائے
زخم جگر انہیں بھی دکھا لوں تو چین لوںاس حوصلے کی داد بھی پا لوں تو چین لوں
خندۂ زخم جگر نے دل دکھایا اور بھیجس گھڑی ٹوٹا کوئی تار رفو رونے لگا
آہ بھرنے کے لیے زخم جگر بھی چاہئےنالہ و فریاد میں تو چشم تر بھی چاہئے
آپ کو زخم جگر دکھلا کے ہم چپ چاپ ہیںآپ کی آنکھوں میں آنسو آ کے ہم چپ چاپ ہیں
میرے زخم جگر کی گہرائیچارہ سازوں کو کب نظر آئی
درد دل زخم جگر پر کوئیاک غزل اور سخنور کوئی
تم نہ گھبراؤ مرے زخم جگر کو دیکھ کرمیں نہ مر جاؤں تمہاری چشم تر کو دیکھ کر
دوستو وقت ہے پھر زخم جگر تازہ کریںپردہ جنبش میں ہے پھر آؤ نظر تازہ کریں
داغ دل زخم جگر یاد آیہجب وہ محبوب نظر یاد آیا
آگ جب زخم جگر بے انتہا دینے لگےچارہ گر گھبرا کے اف اف کی صدا دینے لگے
زخم جگر کو دست جراحت سے پوچھئےجو رہ گئی دلوں میں وہ حسرت سے پوچھئے
جگر کو دیکھ کے زخم جگر کو دیکھتے ہیںمرے عزیز مرے چارہ گر کو دیکھتے ہیں
نہ پوچھ کس لیے زخم جگر کو دیکھتے ہیںاس آئنہ میں کسی کی نظر کو دیکھتے ہیں
ٹیس بھی ٹیس نہ تھی زخم جگر ہونے تکپھول بھی پھول نہ تھا خون میں تر ہونے تک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books