aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "MAMARI"
ہے برپا ہر گلی میں شور نغمہمری فریاد ماری جا رہی ہے
کہیں یہی تو نہیں کاشف حیات و مماتیہ حسن و عشق بظاہر ہیں بے خبر پھر بھی
رخت سفر بھی ہوگا مرے ساتھ شہر میںصحرا بھی شوق نقل مکانی میں آئے گا
فرق آ گیا تھا دور حیات و ممات میںآئی ہے آج یاد وہ صورت کہاں کہاں
ہر نظر سے نظر انداز شدہ منظر ہوںوہ مداری ہوں جو رہ گیر نہیں کھینچ سکا
ڈھونڈے سے بھی نہ معنی باریک جب ملادھوکا ہوا یہ مجھ کو کہ اس کی کمر نہ ہو
دہن اس کا جو نہ معلوم ہواکھل گئی ہیچ مدانی میری
اک تیز تیر تھا کہ لگا اور نکل گیاماری جو چیخ ریل نے جنگل دہل گیا
کچھ تجھ سے یہ دوری بھی مجھے مار گئی ہےکچھ جذبے مرے نقل مکانی میں مرے ہیں
یہی عقیق تھے شاہوں کے تاج کی زینتجو انگلیوں میں مداری پہن کے آتے ہیں
مری رات منتظر ہے کسی اور صبح نو کییہ سحر تجھے مبارک جو ہے ظلمتوں کی ماری
گاؤں میں محبت کی رسم ہے ابھی منظرؔشہر میں ہمارے تو جو بھی ہے مداری ہے
آتش کدہ ہے سینہ مرا راز نہاں سےاے واے اگر معرض اظہار میں آوے
شروع دن سے گھر میں سن رہا تھا اس لئےسکوت میری مادری زبان بن گیا
عورت کے خدا دو ہیں حقیقی و مجازیپر اس کے لیے کوئی بھی اچھا نہیں ہوتا
گداز جسم کمل ہونٹ مرمری باہیںمری طبیعت پہ لکھی کتاب یعنی تو
تماشا ختم ہوا دھوپ کے مداری کاسنہری سانپ چھپے شام کے پٹارے میں
کل یوں تھا کہ یہ قید زمانی سے تھے بیزارفرصت جنہیں اب سیر مکانی سے نہیں ہے
جس جگہ پہلے کے زخموں کے نشاں میںپھر وہیں پر چوٹ ماری جا رہی ہے
حقیقت دکھاتا تھا عشق مجازینہاں جس کو سمجھے ہوئے تھے عیاں تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books