aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bhinnaatii"
چراغ جلتے ہی بینائی بجھنے لگتی ہےخود اپنے گھر میں ہی گھر کا نشاں نہیں ملتا
صرف آنکھوں سے ہی دنیا نہیں دیکھی جاتیدل کی دھڑکن کو بھی بینائی بنا کر دیکھو
ہر بھکاری پا نہیں سکتا مقام خواجگیہر کس و ناکس کو تیرا غم عطا ہوتا نہیں
کون سکون دے سکا غم زدگان عشق کوبھیگتی راتیں بھی فراقؔ آگ لگا کے رہ گئیں
ہنستی بستی راہوں کا خوش باش مسافرروزی کی بھٹی کا ایندھن بن جاتا ہے
سلب بینائی کے احکام ملے ہیں جو کبھیروشنی چھونے کی خواہش کوئی شب زاد کرے
بھیگتی آنکھوں کے منظر نہیں دیکھے جاتےہم سے اب اتنے سمندر نہیں دیکھے جاتے
نیم شب کی خاموشی میں بھیگتی سڑکوں پہ کلتیری یادوں کے جلو میں گھومنا اچھا لگا
وہ تو اب بھی خواب ہے بے دار بینائی کا خوابزندگی میں خواب میں اس کے گزار آیا تو کیا
لے نام آرزو کا تو دل کو نکال لیںمومنؔ نہ ہوں جو ربط رکھیں بدعتی سے ہم
وہ الوداع کا منظر وہ بھیگتی پلکیںپس غبار بھی کیا کیا دکھائی دیتا ہے
بنا کے بت مجھے بینائی کا عذاب نہ دےیہ ہی عذاب ہے قسمت تو پھر زبان بھی دے
فیصلے لمحات کے نسلوں پہ بھاری ہو گئےباپ حاکم تھا مگر بیٹے بھکاری ہو گئے
مٹ کے بھی دوری گلشن نہیں بھاتی یا رباپنی قدرت سے مری خاک میں پر پیدا کر
رنج و الم کی بھٹی میں نایابؔ ڈال کرکندن بنا رہا ہوں میں اپنے وجود کو
امیر شہر تری طرح قیمتی پوشاکمری گلی میں بھکاری پہن کے آتے ہیں
رات بھر جاگتے رہنے کا عمل ٹھیک نہیںچاند کے عشق میں بینائی چلی جاتی ہے
چہروں کی دھوپ آنکھوں کی گہرائی لے گیاآئینہ سارے شہر کی بینائی لے گیا
میں ترے در کا بھکاری تو مرے در کا فقیرآدمی اس دور میں خوددار ہو سکتا نہیں
کر کے تعویذ رکھیں اس کو بہت بھاتی ہےوہ نظر پاؤں پہ وہ بات دوانی اس کی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books