aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gulaab-e-taaza"
اہل چمن تو شاد ہیں مسرور ہیں مگرزخمیؔ گلاب ہو گئے فصل بہار میں
تمام رات مہکتا تھا اس کی ٹیبل پرگلاب تازہ کی خوشبو میں فروری کا شور
فضاؔ نہ تھا کبھی تازہ دماغ اتنا میںہے اس کا ہاتھ کہ شاخ بہار سر پر ہے
مرے لیے تو ترا علاقہ ہے شہر ممنوعہ جیسا لیکنکھنڈر کھنڈر زندگی کو میں نے گلی دکھا دی گلاب والی
رب کے آگے تو تر و تازہ گیا ہوتا میںوقت کچھ دیر مجھے ٹیک لگانے دیتا
تیرہ و تار لیلئ شب سےپھوٹتی ہے نئی سحر تازہ
پھول تازہ ہی سہی گلدان میںدرد کمرے میں پرانا آ گیا
پھر محو انتظار ہیں تازہ قیامتیںپھر بس رہے ہیں شہر نگاراں نئے نئے
حیات تازہ کے خطروں سے دل دھڑکتا تھاہوا چلی تو کلی پھر بھی مسکرا ہی گئی
ایسی چلی ہوائے گلستاں مری طرفچھو کر بوئے گلاب نے صندل کیا مجھے
وہ خواب جیسا تھا گویا سراب لگتا تھاحسین ایسا کہ فخر گلاب لگتا تھا
جو ہر نظر میں تازہ کریں میکدے ہزارسچ ہے سرورؔ رفتہ کو وہ یاد کیا کریں
گلاب و سوسن و چمپا چنبیلیزمیں کی سوچ رنگیلی بہت ہے
ہوں چراغان ہوس جوں کاغذ آتش زدہداغ گرم کوشش ایجاد داغ تازہ تھا
تھا باغ باغ شعاع سفید سے شب بھرگلاب ابیض رخ تھا جھلک دکھائے ہوئے
اگرچہ دامن دل ہے دریدہدرون نخل تازہ کون دیکھے
پکارتا ہے تجھے تار تار پیراہنگلاب رنگ محبت کی پہلی خوشبو آ
طوفان عہد تازہ ترا شکریہ کہ ابجتنے ستارے ذہن میں چمکے دھواں ہوئے
ہے بہار رنگ و بوۓ تازہ روۓ خصم جاںسالم آفات حوادث سے گل پژمردہ ہے
خوش رنگ و تر و تازہ جوانی کی طرف آپیاسا ہے تو بہتے ہوئے پانی کی طرف آ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books