aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "haamil"
سنا ہے جب سے حمائل ہیں اس کی گردن میںمزاج اور ہی لعل و گہر کے دیکھتے ہیں
زیبؔ سوال اب یہ ہے تجھے پہچانے کونکس کی نظر اس گہرائی کی حامل ہو
کتنے طوفانوں کی حامل تھی لہو کی اک بونددل میں اک لہر اٹھی آنکھ سے دریا برسا
جو درد کا حامل ہے وہ ذوق میں کامل ہےبے حس کو نہیں ہوتا ایقان محبت کا
کیوں دل ترے خیال کا حامل نہیں رہایہ آئینہ بھی دید کے قابل نہیں رہا
سکے کے ساتھ ساتھ جو پگڑی اچھل پڑیجتنے بچے تھے حامل دستار مر گئے
حامل اسرار فطرت ہوں گدا بھی ہوں تو کیابات یہ کافی ہے مجھ کو فخر کرنے کے لیے
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
تسکین سی کیوں مل جاتی ہے مضراب دست شوق مجھےہر تار گریباں کیا وحشت کے ساز کا حامل ہوتا ہے
پس پردہ رہا ہے بھید اب تکنہیں حامل انہیں تو راز مت دے
ہر ایک بوند کئی بجلیوں کی حامل تھیشدید برکھا نے بستی کے گھر جلائے تھے
زمانے بھر کی خوشیوں کا ہے حاملوہ غم جو تیری الفت نے دیا ہے
سفر کا رنگ حسیں قربتوں کا حامل ہوبہار بن کے کوئی اب تو ہم سفر آئے
شرار غم کا جو حامل نہیں ہےوہ دل سب کچھ تو ہے پر دل نہیں ہے
دل جس کا درد عشق کا حامل نہیں رہاوہ شخص تیرے پیار کے قابل نہیں رہا
تکثیریت کا حامل جمہوریت کا حاملعظمت نشاں سراسر ہندوستاں ہمارا
بستیاں پھونکنا جلانا گھرکیا یہی آدمی کا حامل ہے
ہمیں بھی رات کو دن کہنا آتا جاتا ہےکہ ہم بھی حامل آداب ہوتے جاتے ہیں
مری حیات کا حامل ہیں زرد رو پتےخزاں کا نقش ہوں تو مجھ کو آب و تاب نہ دے
اک منفرد مقام کی حامل ہے تیری ذاتتو دل میں ہے قبول یا رد کے بغیر بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books