aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "halchal"
کسی کے آنے پہ ایسے ہلچل ہوئی ہے مجھ میںخموش جنگل میں جیسے بندوق چل گئی ہو
پیڑ کے پتوں میں ہلچل ہے خبردار سے ہیںشام سے تیز ہوا چلنے کے آثار سے ہیں
دعا سلام سے آگے میں بڑھ نہیں پاتااسے بھی سوچنا پڑتا ہے حال چال کے بعد
بوند جب تھی بادل میں زندگی تھی ہلچل میںقید اب صدف میں ہے بن کے ہے گہر تنہا
جو سوئے ہوئے دل میں ہلچل مچا دےوہ طوفاں اٹھانے کو جی چاہتا ہے
بہتی ندی کو باندھے باندھچلو میں ہلچل کیا ہو
ہوائے تازہ کا جھونکا چلا آیا کہاں سےکہ مدت بعد سی پانی میں ہلچل ہو رہی ہے
آہ یہ رنگین موسم خون کی برسات کاچھا رہا ہے عقل پر جذبات کی ہلچل کا رنگ
نہ کوئی شور شرابہ نہ کوئی ہلچل ہےزندگی لگتی ہے ٹھہرے ہوئے پانی کی طرح
اپنی جگہ ساحل سا ٹھہرا غم تیرادل کے دریا میں اک ہلچل پیہم سی
نام میرا یاد کرکے چسکیوں کے بیچ میںکیا ہوئی ہے چائے کے کپ میں ترے ہلچل کبھی
بس حال چال کا یہ دکھاوا نہ کیجیےرب تک دعائیں بھیجئے بیمار کے لئے
آج دریا میں عجب شور عجب ہلچل ہےکس کی کشتی نے قدم آب رواں پر رکھا
پھینک یوں پتھر کہ سطح آب بھی بوجھل نہ ہونقش بھی بن جائے اور دریا میں بھی ہلچل نہ ہو
بس اک سیلاب تھا لفظوں کا جو رکتا نہیں تھایہ ہلچل سطح پہ رہتی ہے گہرائی سے پہلے
جہاں والے اسے جب یاد کرنا بھول جاتے ہیںزمینوں کی تہوں میں کوئی ہلچل بھیج دیتا ہے
یہ جو شب کے ایوانوں میں اک ہلچل اک حشر بپا ہےیہ جو اندھیرا سمٹ رہا ہے یہ جو اجالا پھیل رہا ہے
دیکھ کر پہلی نظر میں جو امڈ آئے تھےپھر سے جذبات میں پیدا وہی ہلچل کر دے
کیا سکوں کی تلاش ہے سب کوایک ہلچل سی ہے جہان میں کیا
نہ کوئی ظلم نہ ہلچل نہ مسئلہ کوئیابھی کی بات ہے میں حادثے اگاتا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books