aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jafaa.o.n"
ارے او جفاؤں پہ چپ رہنے والوخموشی جفاؤں کی تائید بھی ہے
حسن نے اپنی جفاؤں پہ بہائے آنسوعشق کو اپنی شکایات پہ رونا آیا
سارے جہاں کو دل سے بھلاتا رہا ہوں میںبس یاد تیری دل میں بساتا رہا ہوں میں
جفاؤں کے گلے تم سے خدا جانے بہت سے ہیںمگر محشر کا دن ہے اپنے بیگانے بہت سے ہیں
جو چڑھا جائے خمستان جہاںہاں وہی لب تشنگی درکار ہے
جفاؤں نے ہزاروں رنگ بدلےوفا اپنی جگہ پر آج بھی ہے
وہ مجھ کو بھول چکا اب یقین ہے ورنہوفا نہیں تو جفاؤں کا سلسلہ رکھتا
آپ ہی اپنی جفاؤں پہ پشیمان ہیں وہان کو محجوب زیادہ دل ناشاد نہ کر
ہم سے تو جفاؤں کے شکوے تم ہنس کر چھین بھی سکتے ہوہم دل کو پشیماں کر لیں گے تم پیار سے آنکھ جھکاؤ بھی
رہنے دے جفاؤں کی کڑی دھوپ میں مجھ کوسائے میں تو ہر شخص ٹھہر جائے ہے پیارے
جفاؤں کی نمائش ہے کسی سے کچھ نہیں بولیںستم گر کی ستائش ہے کسی سے کچھ نہیں بولیں
ان نگاہوں میں ہے شکایت سیعشق شاید جفا شعار بھی ہے
خوب سمجھایا ہے یہ کاتب قسمت نے ہمیںجو میسر ہو جہاں میں اسے قسمت سمجھو
بے نقاب ان کی جفاؤں کو کیا ہے میں نےوقت کے ہاتھ میں آئینہ دیا ہے میں نے
اس کی ہر بات جفا پیشہ ہوئی ہے اکثرزخم کا خوف کبھی اس کو بھی دہلائے گا
تجاہل اپنی جفاؤں پہ اور محشر میںخدا کے سامنے کہتے ہو تم خیال نہیں
دیکھ کر ان کی جفاؤں کا خلوصمیں وفا کے نام پر شرما گیا
در پردہ جفاؤں کو اگر جان گئے ہمتم یہ نہ سمجھنا کہ برا مان گئے ہم
وہ اپنی جفاؤں کا اثر دیکھ رہے ہیںمیں معنیٔ تسلیم و رضا دیکھ رہا ہوں
تہمید ستم اور ہے تکمیل جفا اورچکھنے کا مزا اور ہے پینے کا مزا اور
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books