aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jalsa"
تو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسادونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں
صوفیوں کے جو نہ تھا لائق صحبت تو مجھےقابل جلسۂ رندانہ بنایا ہوتا
دل کا جلسہ بکھر گیا تو کیاسارے جلسے بکھرتے رہتے ہیں
جہاں پہ منظر جلوہ تھا صرف وہم و گماںوہیں پہ جلسۂ زہرہ جمال ہونے لگا
جنوں نے برپا کیا ہے صحرا میں شہر کی تعزیت کا جلسہتو فرحتؔ احساس بھی بہ چشم پر آب تیار ہو رہا ہے
یہ کیا کہ دفن ہو گئے چپ چاپ قبر میںمرنے کے بعد موت کا جلسہ کوئی تو ہو
پلا دے آج کہ مرتے ہیں رند اے ساقیضرور کیا کہ یہ جلسہ ہو حوض کوثر پر
کوئی جلسہ ہے زور کا جیسےجس کا یہ انعقاد ہے مجھ میں
پڑے رہتے ہو پہروں ہی منہ لپیٹےوہ جلسہ کہاں ہے وہ صحبت کہاں ہے
کس کو نصیب ہوتے ہیں پھر جلسہ ہائے مےجیتا ہے کون دیکھیے اگلی بہار تک
ہمارا اور ان کا سامنا محشر میں جب ہوگاوہ جلسہ وہ سماں وہ معرکہ بھی کچھ عجب ہوگا
اپنے کمرے میں سجائیں آفاقجلسۂ بے سر و سامانی کریں
جلسۂ عام میں دقت نہیں ہوتی ان کوجو سمجھتے ہیں اشاروں میں کلام مخصوص
غنیمت سے گزارا کر رہا ہوںمگر چرچا ہے جلسہ کر رہا ہوں
تری یاد میں جلسہ تعزیتتجھے بھول جانے کا آغاز تھا
جلسۂ غم کی تیاری میں ادھر ہیں جیتے جی مصروفپیدائش کا جشن منایا یاروں نے ہر سال ادھر
بھیجا پیام جلسہ تو انداز سے کہاعرصہ ہوا کہ ہم نہیں ہوتے کہیں شریک
سن کے ساکت سب ہوئے حامدؔ کے شعردم بخود جلسے کا جلسہ ہو گیا
عدو نے کیا غسل صحت سنا ہےوہ جلسہ بڑا دھوم دھامی کریں گے
سواد شام میں سب وحشیوں کا جلسہ ہولہو کا راگ ہو اور نغمہ ساز پیاسا ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books