aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lailaa"
عاشق ہوں پہ معشوق فریبی ہے مرا کاممجنوں کو برا کہتی ہے لیلیٰ مرے آگے
ہر بزم میں موضوع سخن دل زدگاں کااب کون ہے شیریں ہے کہ لیلیٰ ہے کہ تم ہو
مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دےنظارے کی ہوس ہو تو لیلیٰ بھی چھوڑ دے
لیلیٰ کا ناقہ دشت میں تاثیر عشق سےسن کر فغان قیس بجائے حدی چلے
اب کسی لیلیٰ کو بھی اقرار محبوبی نہیںان دنوں بدنام ہے ہر ایک دیوانے کا نام
پس پردہ بھی لیلیٰ ہاتھ رکھ لیتی ہے آنکھوں پرغبار ناتوان قیس جب محمل سے ملتا ہے
سنتے ہیں لیلیٰ کے خیمے کو سیاہاس میں مجنوں کا مگر ماتم رہا
کبھی اپنا بھی نظارہ کیا ہے تو نے اے مجنوںکہ لیلیٰ کی طرح تو خود بھی ہے محمل نشینوں میں
خدا جانے غبار راہ ہے یا قیس ہے لیلیٰکوئی آغوش کھولے پردۂ محمل سے ملتا ہے
شرم کر تو کہ دشت حالت میںتیری لیلیٰ نے خاک اڑائی ہے
ہے وہی عارض لیلیٰ وہی شیریں کا دہننگہ شوق گھڑی بھر کو جہاں ٹھہری ہے
اہل الفت کے حوالوں پہ ہنسی آتی ہےلیلیٰ مجنوں کی مثالوں پہ ہنسی آتی ہے
لیلیٰ نے نیا جنم لیا ہےہے قیس کوئی جو دل لگائے
ہر گل میں دیکھتا رخ لیلیٰ وہ آنکھ سےافسوس قیس دشت سے گلشن نہیں گیا
عاشق نہ ہو تو حسن کا گھر بے چراغ ہےلیلیٰ کو قیس شمع کو پروانہ چاہئے
کمال لیلیٰ تو دیکھو کہ صرف نام لیا''پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی''
جانے تو کیا ڈھونڈ رہا ہے بستی میں ویرانے میںلیلیٰ تو اے قیس ملے گی دل کے دولت خانے میں
آسودگان منزل لیلیٰ اداس ہیںاچھے رہے نہ طے یہ مسافت جنہوں نے کی
ہم سفر لیلیٰ بھی ہوگی میں تبھی جاؤں گامجھ پہ جتنے بھی ستم کرنے ہوں صحرا کر لے
لیلیٰ سے جو ملا تھا وہ پتھر لئے ہوئےجانبازؔ اپنے شہر سے باہر چلا گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books