aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "marhala"
کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہتکبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی
وہ مرحلہ ہے کہ اب سیل خوں پہ راضی ہیںہم اس زمین کو شاداب دیکھنے کے لیے
درد و غم فراق کے یہ سخت مرحلےحیراں ہوں میں کہ پھر بھی تم اتنے حسیں رہے
تجھے کیا خبر مرے ہم سفر مرا مرحلہ کوئی اور ہےمجھے منزلوں سے گریز ہے میرا راستہ کوئی اور ہے
مرحلہ کوئی جدائی کا جو درپیش ہواتو تبسم کی ردا غم کو اوڑھا لی میں نے
جان دے بیٹھے تھے اک بار ہوس والے بھیپھر وہی مرحلۂ سود و زیاں ہے کہ جو تھا
لہو چشیدہ ہاتھ اس نے چوم کر دکھا دیاجزا وہاں ملی جہاں کہ مرحلہ سزا کا تھا
مرحلہ رات کا جب آئے گاجسم سائے کو ترس جائے گا
تعلق توڑنے میں پہل مشکل مرحلہ تھاچلو ہم نے تمہارا بوجھ ہلکا کر دیا ہے
مرحلہ اپنی پرستش کا ہو درپیش تو میںاپنے ہی سامنے مائل بہ دعا ہو جاؤں
ہر مرحلۂ غم میں ملی اس سے تسلیہر موڑ پہ گھبرا کے ترا نام لیا ہے
ہم نے ٹھکرا دیا جہاں کو جوشؔمرحلہ جب وقار کا آیا
پلکوں کے بیچ سارے اجالے سمٹ گئےسایہ نہ ساتھ دے یہ وہی مرحلہ ہے کیا
ہنس رہا تھا میں بہت گو وقت وہ رونے کا تھاسخت کتنا مرحلہ تجھ سے جدا ہونے کا تھا
ہر قدم مرحلۂ دار و صلیب آج بھی ہےجو کبھی تھا وہی انساں کا نصیب آج بھی ہے
رہ دراز ہے اور دور شوق کی منزلگراں ہے مرحلۂ عمر گیت گاتا جا
آساں تھا بہت اس کے لیے حرف مروتاور مرحلہ اپنے لیے مشکل بھی وہی تھا
گزر ہی آئے کسی طرح تیرے دیوانےقدم قدم پہ کوئی سخت مرحلہ تو رہا
راستہ چلنے کے قابل نہ رہا اے ہمدممیں نے منزل پہ نیا مرحلہ ایجاد کیا
جب بھی دیکھا ہے تجھے عالم نو دیکھا ہےمرحلہ طے نہ ہوا تیری شناسائی کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books