aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "miithaa"
اتنا میٹھا تھا وہ غصے بھرا لہجہ مت پوچھاس نے جس جس کو بھی جانے کا کہا بیٹھ گیا
اس کے گاؤں کی ایک نشانی یہ بھی ہےہر نلکے کا پانی میٹھا ہوتا ہے
تلخیاں بھی لازمی ہیں زندگی کے واسطےاتنا میٹھا بن کے مت رہیے شکر ہو جائے گی
میں نے الفاظ تو بیجوں کی طرح چھانٹ دیئےایسا میٹھا ترا انداز تھا فرمانے کا
چاہ میں پاؤں کہاں آس کا میٹھا پانیپیاس بھڑکی ہوئی ہے اور نہیں ملتا پانی
اب بڑے لوگوں سے اچھائی کی امید نہ کرکیسے ممکن ہے کریلا کوئی میٹھا کر لے
ہماری دوستی کے بیچ خود غرضی بھی شامل ہےیہ بے موسم کا پھل ہے یہ بہت میٹھا نہیں ہوگا
آخر کس کس نیم کی جڑ میںکب تک ڈالیں میٹھا پانی
زہر میٹھا ہو تو پینے میں مزا آتا ہےبات سچ کہیے مگر یوں کہ حقیقت نہ لگے
گھول دیتا ہے سماعت میں وہ میٹھا لہجہکس کو معلوم کہ یہ قند بھی زہریلی ہے
کہتے ہیں لوگ صبر کا ہوتا ہے میٹھا پھلٹھہرو رکو سنو تمہیں عجلت نہ مار دے
اب میری زندگی میں آنسو ہیں اور نہ آہیںلیکن یہ ایک میٹھا میٹھا سا روگ جی کا
وہ تو شکر کرو تم میٹھا لہجہ ہے شہزادی کاجس کو پیار سمجھتے ہو وہ غصہ ہے شہزادی کا
اسے کہا تھا کہ لوگوں سے گفتگو نہ کرےاب اس کے شہر کے سب لوگ میٹھا بولتے ہیں
سانسوں کی ٹوٹی سرگم میں اک میٹھا سور یاد رہایوں تو سب کچھ بھول گیا میں پر تیرا گھر یاد رہا
دل مزے لیتا ہے جس غم کے وہ ہے کاہش جاںزہر بھی ہوتا ہے میٹھا مجھے معلوم نہ تھا
آنکھوں میں نور ہے نہ حلاوت زبان میںاحباب اتنے سارے ہیں میٹھا کوئی تو ہو
حسرت ہی بوسۂ لب شیریں کی رہ گئیمیٹھا نہ منہ کو تیرے نمک خوار نے کیا
اس کا لہجہ کہ گڑ سے میٹھا تھاچاشنی ایسے گھولتا تھا وہ
میں اک دکھ سے بھری کہانیتو میٹھا سندر سپنا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books