aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muriid"
بظاہر با ادب یوں حضرت ناصح سے ملتا ہوںمرید خاص جیسے مرشد کامل سے ملتا ہے
ترے زیاں پہ میں اپنا زیاں نہ کر بیٹھوںکہ مجھ مرید کا مرشد اویسؔ قرنی ہے
مرید سادہ تو رو رو کے ہو گیا تائبخدا کرے کہ ملے شیخ کو بھی یہ توفیق
اپنے گیسو دراز کے مجھ کوسلسلے میں مرید کر لیجے
اہل دانش ہوئے ارباب سیاست کے مریدایسی پستی پہ مرے دل میں چھری لگتی ہے
اللہ رے فیض ایک جہاں مستفید ہےہر مست میرے پیر مغاں کا مرید ہے
نہ ملے گا تجھے مجھ سا بھی تہی دست مریدمیرے حصے کی جو ہو دولت بیعت مجھے دے
یوں ترستے ہیں مے کو گویا ہمپیر مے خانہ کے مرید نہیں
پیر مغاں کے فیض سے روشن ہے مے کدہساغر کا جو مرید نہیں متقی نہیں
یہ مے فرنگ کی کشتیاں بھی سفینہ ہائے نجات ہیںکبھی اس کا بیڑا نہ پار ہو جو مرید پیر مغاں نہیں
پیچیدہ تھی جو سر میں ہوائے رضائے دوستآسیؔ مرید سلسلۂ مرتضیٰ ہوا
کیا ہے کس نے طریق سلوک سے آگاہمرید کس کا ہے پیر مغاں نہیں معلوم
شغل اپنا بادہ خواری ہے اور تاک سلسلہپیر مغاں بھی ایک ہمارا مرید ہے
کاش یہ میری شاعری عارفؔاس کو میرا مرید کر بیٹھے
کس کس بشر کو لائی ہے دنیا فریب میںکیا کیا جواں مرید ہے اس پیر زال کا
مقام شکر ہے میرے لئے کہ میرے مریدیہ تیرا آج مرا قدرداں نہیں ہونا
اپنے دل سے مجھے ارادت ہےمیں کسی پیر کا مرید نہیں
مؤذن پیر سے کمزور نکلامرید آیا نہیں حجرے سے باہر
بندۂ پیریم یارب از عذابمورد الطاف آزادی ہیں ہم
مجھ تک ہے میرے دکھ کے تصوف کا سلسلہاک زخم میں مرید تو اک زخم پیر میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books