aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "na-jaane"
نہ جانے کب بسر ہوئے نہ جانے کب گزر گئےخوشی کے انتظار میں جو روز و شب گزر گئے
ہم پہ رکھے گئے الزام نہ جانے کیا کیابن گئے ایک محبت کے فسانے کیا کیا
کہاں نہ جانے چلا گیا انتظار کر کےیہاں بھی ہوتا تھا ایک موسم بہار کر کے
نہ جانے کیا کمی تھی چاہتوں میںمزہ کچھ بھی نہ آیہ رنجشوں میں
نہ جانے کون ہے دیکھا ہوا سا لگتا ہےاک اجنبی ہے مگر آشنا سا لگتا ہے
زمانہ کیا دیکھیے دکھائے نہ جانے کیا انقلاب آئےفلک کے تیور ہیں خشمگیں سے زمیں کے دل میں غبار سا ہے
کہیں پانی سے دھوکا کھا نہ جانایہ ندی مدتوں دلدل رہی ہے
نہ جانے کیا ہوئے اطراف دیکھنے والےتمام شہر کو شفاف دیکھنے والے
دیکھ کر تجھ کو نہ جانے کیوں ادھرکھل رہے ہیں خود بہ خود دیوار و در
چلے جاتے ہیں سب اندھے نہ جانے ہے نظر کس کوکہاں پر ہے مقام زیست جانے ہے خبر کس کو
ہر چہرہ نہ جانے کیوں گھبرایا ہوا سا ہےبے چین سا لگتا ہے تڑپایا ہوا سا ہے
جو رنگ تھے چمن پہ نہ جانے کدھر گئےکھلتی تھی جب کلی وہ زمانے کدھر گئے
بھوک سے بچے بلکتے ہیں نہ جانے کتنےاور پانی میں بہا دیتے ہیں دانے کتنے
نہ جانے کون سا منظر صدائیں دیتا ہےمیں پیلی دھوپ وہ نیلی ہوائیں دیتا ہے
نہ جانے کون سا منظر نظر سے گزرا تھاکہ مدتوں کوئی سودائے سر سے گزرا تھا
نہ جانے کس خیال سے رنجیدہ ہو گیامیں چہرہ اس کا دیکھ کے سنجیدہ ہو گیا
نجانے کیوں یہاں خاموشیاں مقدر ہیںنجانے قہقہے غائب ہیں کیوں مکانوں سے
جز ترے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرےتو کہاں ہے مگر اے دوست پرانے میرے
نہ جانے کون سا منظر نظر میں رہتا ہےتمام عمر مسافر سفر میں رہتا ہے
نہ جانے کب بدل جائے مقدر دیکھ لیتے ہیںتجھے اے زندگی چل آزما کر دیکھ لیتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books