aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "piyo"
یہ جناب شیخ کا فلسفہ ہے عجیب سارے جہان سےجو وہاں پیو تو حلال ہے جو یہاں پیو تو حرام ہے
چشم ساقی سے پیو یا لب ساغر سے پیوبے خودی آٹھوں پہر ہو یہ ضروری تو نہیں
زمانے بھر کی کیفیت سمٹ آئے گی ساغر میںپیو ان انکھڑیوں کے نام پر آہستہ آہستہ
خوب گاؤ بجاؤ اور پیوان دنوں شہر میں جناب نہیں
واعظ نہ تم پیو نہ کسی کو پلا سکوکیا بات ہے تمہاری شراب طہور کی
یہ کس نے کہہ دیا آخر کہ چھپ چھپا کے پیویہ مے ہے مے اسے اوروں کو بھی پلا کے پیو
پیو کہ مفت لگا دی ہے خون دل کی کشیدگراں ہے اب کے مئے لالہ فام کہتے ہیں
پیو تو خم کے خم پی جاؤ بیدمؔارے مے نوش ہو تم یا بلانوش
اپنائیت کا خواب تو دیکھو تمام عمربیگانگی کا زہر پیو اور خوش رہو
مے کشو خوب پیو اتنا مگر ہوش رہےجام چھلکے نہ کبھی دیدۂ نم کی صورت
اٹھاؤ جام پیو مے کہ موسم گل ہےچٹک رہا ہے بدن اس کا چاندنی کی طرح
نشہ ہے ایک طرف رنگ کہو خاک جمےخود پیو اور پلاؤ تو کوئی بات بنے
وہ پری رو ہے پیو شوق سے تم اے تنویرؔمے سے پرہیز نہیں چاہیے مے خوارو کو
گگن سے طبق موتیاں سوں بھری ہوںپیا آرتی تائیں پیو کوں ہلا منج
جو ہوئی سو ہوئی جانے دو ملو بسم اللہجام مے ہاتھ سے لو میرے پیو بسم اللہ
چلو رندوں بڑھو آؤ پیو پھر فصل گل آئییہ ساقی کی صدائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں
اے رنجؔ میکدے کو چلو اور پیو شرابسب کہتے ہیں کہ عید کا روزہ حرام ہے
پیو کہ ماحصل ہوش کس نے دیکھا ہےتمام وہم و گماں ہے تمام دھوکا ہے
پیو پیو کہ صبوحی سے فاصلہ نہ رہےنمود صبح کی تقریب میں اذاں ہوگی
وہی شق جگر نہ سیو سیو وہی زیست ہے نہ جیو جیووہی خون دل نہ پیو پیو وہی بادہ ہے وہی جام ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books