aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saude"
زلیخائے عزیزاں بات یہ ہےبھلا گھاٹے کا سودا کیوں کریں ہم
سانپ کے کاٹے کی لہریں ہیں شب و روز آتیںکاکل یار کے سودے نے اذیت دی ہے
جھوٹے سکوں میں بھی اٹھا دیتے ہیں یہ اکثر سچا مالشکلیں دیکھ کے سودے کرنا کام ہے ان بنجاروں کا
دل کے سودے میں کوئی سود نہیںجنس ہے خام خریدار غلط
دل اور جان کے سودے جو ہیںان میں کب حجت ہوتی ہے
ابلہ ہے وہ جو ہووے خریدار گل رخاںاس سودے میں صریح ہے نقصان جان کا
فائدہ ڈھونڈنے والے یہ تجارت نہ کریںعشق کے سودے میں نقصان لیا جاتا ہے
زلف کے سودے میں اپنے سر کو پھوڑا چاہئےجب بلا کا سامنا ہو منہ نہ موڑا چاہئے
عمر بھر کا یہ جو ہے شاہیںؔ خسارہ یہ مجھےایک سودے میں کوئی نیکی کمانے سے ہوا
نظیرؔ ایسا جو چنچل دل ربا بہروپیا ہووےتماشا ہے پھر ایسے شوخ سے سودے کا پٹ جانا
عشق کے سودے میں نقصان بہت ہے والیؔپر کبھی بند نہ ہو دل کی دکاں عشق کرو
عشق ان کی بلا جانے عاشق ہوں تو پہچانےلو مجھ کو اطبا نے سودے کا خلل جانا
سودے میں تری زلف کے لکھتے ہیں جو اشعارہوتا ہے سیہ نامۂ اعمال ہمارا
تعلق ہے وہی تا حال ان زلفوں کے سودے سےسلاسل کی گرفتاری جو آگے تھی سو اب بھی ہے
کھلا سودے میں ان زلفوں کے مر کرپریشاں خواب تھی یہ زندگانی
سو نہ مانا دل نے اور سودے میں آخر عشق کےیوں دوانہ ہو گیا دل ہائے دل افسوس دل
کیا ہے زار یہ تیری کمر کے سودے نےپڑا جو عکس مرا آئینہ میں بال ہوا
سودے جہاں ہوئے یہ اصول و ضمیر کےہرگز وہاں نشان ہمارا نہیں ملا
تبصرہ اتنا ہی کافی ہے محبت کے لئےمختصر سودے میں نقصان بڑا رہتا ہے
وحشت دل کا تقاضہ ہے کہ بس پیار کروپیار کے سودے میں نقصان نہیں ہوتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books