aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shagufta"
وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیںکہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں
تشبیہ ترے چہرے کو کیا دوں گل تر سےہوتا ہے شگفتہ مگر اتنا نہیں ہوتا
سیمابؔ کو شگفتہ نہ دیکھا تمام عمرکم بخت جب ملا ہمیں غم آشنا ملا
وہ تو اندر کی اداسی نے بچایا ورنہان کی مرضی تو یہی تھی کہ شگفتہ ہو جاؤں
غنچۂ ناشگفتہ کو دور سے مت دکھا کہ یوںبوسہ کو پوچھتا ہوں میں منہ سے مجھے بتا کہ یوں
وہ باتیں تری وہ فسانے ترےشگفتہ شگفتہ بہانے ترے
جان بہار تم نے وہ کانٹے چبھوئے ہیںمیں ہر گل شگفتہ کو چھونے سے ڈر گیا
شگفتہ پھول سمٹ کر کلی بنے جیسےکچھ اس کمال سے تو نے بدن چرایا تھا
جب دل تھا شگفتہ گل کی طرح ٹہنی کانٹا سی چبھتی تھیاب ایک فسردہ دل لے کر گلشن کی تمنا کون کرے
باغ شگفتہ تیرا بساط نشاط دلابر بہار خم کدہ کس کے دماغ کا؟
شاداب و شگفتہ کوئی گلشن نہ ملے گادل خشک رہا تو کہیں ساون نہ ملے گا
شگفتہ لفظ لکھے جا رہے ہیںمگر لہجوں میں ویرانی بہت ہے
بہت دل کر کے ہونٹوں کی شگفتہ تازگی دی ہےچمن مانگا تھا پر اس نے بمشکل اک کلی دی ہے
اک شگفتہ گلاب جیسا تھاوہ بہاروں کے خواب جیسا تھا
دل احباب میں گھر ہے شگفتہ رہتی ہے خاطریہی جنت ہے میری اور یہی باغ ارم میرا
کچھ گل سے ہیں شگفتہ کچھ سرو سے ہیں قد کشاس کے خیال میں ہم دیکھے ہیں خواب کیا کیا
شگفتہ ہو نہ سکے گی فضائے ارض و سماکسی کی جلوہ گہ بام و در کی بات کرو
شگفتہ رہتی ہے خاطر ہمیشہقناعت بھی بہار بے خزاں ہے
تم اگر چاہو تو ہر شعر شگفتہ ہو جائےبس مرے دل میں اتر جاؤ غزل ہونے تک
سیماب کی طرح سے شگفتہ ہوا مزاجاکسیر مجھ کو میرے خریدار نے کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books