aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sujhaa.o"
ذرا اہل جنوں آؤ، ہمیں رستہ سجھاؤیہاں ہم عقل والوں کا خدا گم ہو گیا ہے
کہیں جھپٹ نہ پڑیں دن میں مشعلیں لے کرعوام کو نہ سجھاؤ کہ روشنی کم ہے
توبہ تو کی تھی ہم نے کسی کے سجھاؤ پرپی لیں گے آج توبہ ارادہ بدل کے ہم
زاویوں کو مخالفین کے تونئے پہلو نئے سجھاؤ سمجھ
وہ بیکلی ہے کوئی راستہ سجھائی نہ دےوہ شور ہے کہ خود اپنی صدا سنائی نہ دے
دنیا نے اس کی بات نہ مانی یہ اور باتسنجیدگی ضرور تھی اس کے سجھاؤ میں
اس کے بدن کو دی نمود ہم نے سخن میں اور پھراس کے بدن کے واسطے ایک قبا بھی سی گئی
اس کی سخن طرازیاں میرے لیے بھی ڈھال تھیںاس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی
یہ رشک ہے کہ وہ ہوتا ہے ہم سخن تم سےوگرنہ خوف بد آموزی عدو کیا ہے
تم بنو رنگ تم بنو خوشبوہم تو اپنے سخن میں ڈھلتے ہیں
عجیب ہوتی ہے راہ سخن بھی دیکھ نصیرؔوہاں بھی آ گئے آخر، جہاں رسائی نہ تھی
کوئے جاناں میں سوگ برپا ہےکہ اچانک سدھر گیا ہوں میں
نہ میں لاگ ہوں نہ لگاؤ ہوں نہ سہاگ ہوں نہ سبھاؤ ہوںجو بگڑ گیا وہ بناؤ ہوں جو نہیں رہا وہ سنگار ہوں
آپ اپنے سے ہم سخن رہناہم نشیں سانس پھول جاتی ہے
تو شریک سخن نہیں ہے تو کیاہم سخن تیری خامشی ہے ابھی
ہر بزم میں موضوع سخن دل زدگاں کااب کون ہے شیریں ہے کہ لیلیٰ ہے کہ تم ہو
ہم سخن تیشہ نے فرہاد کو شیریں سے کیاجس طرح کا کہ کسی میں ہو کمال اچھا ہے
رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہوہم سخن کوئی نہ ہو اور ہمزباں کوئی نہ ہو
آہ یہ مجمع احباب یہ بزم خاموشآج محفل میں فراقؔ سخن آرا بھی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books