aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taraash"
سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہےکہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں
دل تو چمک سکے گا کیا پھر بھی ترش کے دیکھ لیںشیشہ گران شہر کے ہاتھ کا یہ کمال بھی
ترس رہا ہوں مگر تو نظر نہ آ مجھ کوکہ خود جدا ہے تو مجھ سے نہ کر جدا مجھ کو
یہ بتان عصر حاضر کہ بنے ہیں مدرسے میںنہ ادائے کافرانہ نہ تراش آزرانہ
تراش کر مرے بازو اڑان چھوڑ گیاہوا کے پاس برہنہ کمان چھوڑ گیا
کیا کہیں تم سے بود و باش اپنیکام ہی کیا وہی تلاش اپنی
تماشہ اپنا سر رہ گزر بنایا جائےجو راہزن ہے اسے راہ بر بنایا جائے
مجھے تراش رہا ہے یہ کون برسوں سےمرا وجود مکمل نہیں ہوا اب تک
کن مٹھیوں نے بیج بکھیرے زمین پرکن بارشوں نے اس کو تماشا بنا دیا
جس طرح لوگ خسارے میں بہت سوچتے ہیںآج کل ہم ترے بارے میں بہت سوچتے ہیں
ہر اک قدم اٹھا تھا نئے موسموں کے ساتھوہ جو صنم تراش تھا بت پوجتا نہ تھا
پابند رنگ و نقش ہوں تصویر کی طرحمیں بے حجاب اپنے حجابوں کے ساتھ ہوں
تراش لیتا ہوں اس سے بھی آئنے منظورؔکسی کے ہاتھ کا پتھر اگر لگے ہے مجھے
مرے قریب سے گزرا نہیں ہے سنگ تراشمجسمہ ہوں میں اب تک مگر چٹان میں ہوں
حسن بہار مجھ کو مکمل نہیں لگامیں نے تراش لی ہے خزاں اپنے ہاتھ سے
کچھ بت بنا لیے ہیں چٹانیں تراش کردل بھی بہانہ ساز ہے غم بھی بہانہ ساز
تراش ایسی کہ رکتی ہے سانس دھڑکن کیپھر اس پہ چلنا قیامت کی چال ہوتا ہے
مجھے تراش کے رکھ لو کہ آنے والا وقتخزف دکھا کے گہر کی مثال پوچھے گا
یہ کیا کہ دل کے دیپ کی لو ہی تراش لیسورج اگر ہے کرنوں کی جھالر لگا مجھے
ہزاروں حیلے بہانے تراش لو پھر بھیتم اپنے چہرے کی خفت چھپا نہیں سکتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books