aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "thakne"
مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑمیرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے
ابھی سے میرے رفوگر کے ہاتھ تھکنے لگےابھی تو چاک مرے زخم کے سلے بھی نہیں
وہ تازہ دم ہیں نئے شعبدے دکھاتے ہوئےعوام تھکنے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
تھکنے کے ہم نہیں تھے مگر اب کے یوں ہوادیتا رہا فریب ستارہ سفر کے بیچ
جب اس کو دیکھتے رہنے سے تھکنے لگتا ہوںتو اپنے خواب کی پلکیں جھپکنے لگتا ہوں
ٹیڑھی میڑھی راہ بنانے والا توکبھی نہ تھکنے روز گزرنے والا میں
سفر میں تنہا قدم اٹھانا مشکل ہےساتھ تمہارے کبھی نہ تھکنے والا میں
کچھ تو ہی اپنے خون رمیدہ کی لے خبرپلکوں پہ قطرہ قطرہ ٹپکنے لگی ہے شام
پہلے پہل تو چلتے رہے بے نیاز ہمتھکنے لگے تو منزلوں کی جستجو ہوئی
کہ ناؤ تھکنے لگی تھی ہوا سے لڑتے ہوئےمگر وہ حوصلہ باقی جو بادبان میں تھا
منزلیں نہ بھولیں گے راہرو بھٹکنے سےشوق کو تعلق ہی کب ہے پاؤں تھکنے سے
گل بدن کب تو ان کو توڑے گاپھول تھکنے لگے ہیں کھل کھل کے
بدن کی اوٹ سے تکنے لگا ہےوہ اپنا ذائقہ چکھنے لگا ہے
تھکنے لگتا ہوں تو آواز سی آتی ہے کوئیاور دو چار قدم میری طرف میرے لیے
جنوں کے بوجھ سے تھکنے لگا زمان و خلاغریب شوق ذرا پھر وطن بدلنا تو
ہاتھ کیوں تھکنے لگے ہیں قاتلوں سے پوچھناکے بھی کیوں بولتی ہیں گردنوں سے پوچھنا
راہ سچ کی بہت ہی مشکل ہےپاؤں تھکنے لگے ہیں چلتے ہی
اب پاؤں نہیں راہ میں دل تھکنے لگا ہےلیکن ہمیں چلنا تو ہے انجام سفر تک
تھکنے والے نہیں اس راہ کے راہی ہرگزکرتے جائیں گے سفر گرد سفر ہونے تک
تھکنے لگیں گے عالم آوارگی میں جبوحشت کا ہاتھ تھام کے آگے بڑھیں گے ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books