Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اجازت پر اشعار

شاعری میں اجازت کی ساری

شکلیں عاشق اور معشوق کے درمیان کی ہیں ۔ عاشق معشوق سے کن کن باتوں کی اجازت چاہتا ہے اور کن کن طریقوں سے چاہتا یہ بہت دلچسپ کہانی ہے ۔ ہم نے اپنے اس چھوٹے سے انتخاب میں اس کہانی کی مختلف کڑیوں کو جوڑنے کی کوشش کی ہے ۔

تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو

میں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو

جون ایلیا

تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی

کچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو

جون ایلیا

اجازت ہو تو میں تصدیق کر لوں تیری زلفوں سے

سنا ہے زندگی اک خوبصورت دام ہے ساقی

عبد الحمید عدم

میں چاہتا ہوں کہ تم ہی مجھے اجازت دو

تمہاری طرح سے کوئی گلے لگائے مجھے

بشیر بدر

شمع خیمہ کوئی زنجیر نہیں ہم سفراں

جس کو جانا ہے چلا جائے اجازت کیسی

عرفان صدیقی

بات کرنے کی شب وصل اجازت دے دو

مجھ کو دم بھر کے لئے غیر کی قسمت دے دو

بیخود دہلوی

سارے جذبوں کے باندھ ٹوٹ گئے

اس نے بس یہ کہا اجازت ہے

خواجہ ساجد

Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar

Register for free
بولیے