Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کاینات شاعری

کائنات کے ساتھ انسان کا رشتہ عجیب ہے؛ اتنی بڑی کائنات کو دیکھ کر انسان اپنے وجود کی اہمیت پر سوالیہ نشان بھی لگاتا ہے اور اس پوری کائنات میں اس حیات کے گوش وارہ کے لئے شکر گزار بھی رہتا ہے جسے ہم دھرتی کہتے ہیں۔ یہاں کچھ منتخب اشعار پیش کئے جا رہے ہیں جن میں شاعروں نے کائنات کو اپنا موضوع بنایا ہے

تم اپنے چاند تارے کہکشاں چاہے جسے دینا

مری آنکھوں پہ اپنی دید کی اک شام لکھ دینا

زبیر رضوی

یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

کہ آ رہی ہے دمادم صدائے کن فیکوں

علامہ اقبال

ہے کائنات کو حرکت تیرے ذوق سے

پرتو سے آفتاب کے ذرے میں جان ہے

مرزا غالب

جہاں میں منزل مقصود ڈھونڈنے والے

یہ کائنات کی تصویر ہی خیالی ہے

شہزاد احمد

یہ کائنات مرے سامنے ہے مثل بساط

کہیں جنوں میں الٹ دوں نہ اس جہان کو میں

اختر عثمان

پرانے ہیں یہ ستارے فلک بھی فرسودہ

جہاں وہ چاہیئے مجھ کو کہ ہو ابھی نوخیز

علامہ اقبال

رات دن گردش میں ہیں لیکن پڑا رہتا ہوں میں

کام کیا میرا یہاں ہے سوچتا رہتا ہوں میں

مہندر کمار ثانی

سلسلہ روشن تجسس کا ادھر میرا بھی ہے

اے ستارو اس خلا میں اک سفر میرا بھی ہے

راجیندر منچندا بانی

خلا میں تیرتے پھرتے ہیں ہاتھ پکڑے ہوئے

زمیں کی ایک صدی ایک سال سورج کا

ثناء اللہ ظہیر

مری فضا میں ہے ترتیب کائنات کچھ اور

عجب نہیں جو ترا چاند ہے ستارہ مجھے

ظفر اقبال

کل کائنات فکر سے آزاد ہو گئی

انساں مثال دست تہ سنگ رہ گیا

ظہیر کاشمیری

اپنا آپ پڑا رہ جاتا ہے بس اک اندازے پر

آدھے ہم اس دھرتی پر ہیں آدھے اس سیارے پر

رانا عامر لیاقت

دور تک ایک خلا ہے سو خلا کے اندر

صرف تنہائی کی صورت ہی نظر آئے گی

صابر ظفر

مری نظر میں ہے قائمؔ یہ کائنات تمام

نظر میں گو کوئی لاتا نہیں ہے یاں مجھ کو

قائم چاندپوری

بھلا چکے ہیں زمین و زماں کے سب قصے

سخن طراز ہیں لیکن خلا میں رہتے ہیں

اختر ضیائی

جن اجنبی خلاؤں سے واقف نہیں کوئی

مضطرؔ انہیں خلاؤں کا سیارہ ہم ہوئے

مضطر حیدری

رجعت بھی کرے گا تو ٹھہرا ہوا سیارہ

سورج کی محبت میں گھر اپنا جلا دے گا

غیور جعفری

شمس و قمر سے اور کبھی کہکشاں سے ہم

گزرے ہیں لاکھ بار حد لا مکاں سے ہم

سیلانی سیوتے

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے