aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "منافع"
میں نے الفت میں منافع کو نہیں سوچا ہےمیرا نقصان زیادہ نہیں ہونے والا
منافع مشترک ہے اور خسارے ایک جیسے ہیںکہ ہم دونوں کی قسمت کے ستارے ایک جیسے ہیں
یہی حساب محبت دوبارہ کر کے لاؤجہاں جہاں ہے منافع خسارہ کر کے لاؤ
غم کی تجارتوں میں منافع رہا بہتحمزہؔ ہمیں کہیں بھی خسارہ نہیں ملا
اسی لیے تو منافع میں ہے ہوس کا کامکہ عشق میرے لیے باعث خسارہ بنا
محبت جب منافع یا خسارا سوچ کر کرتےتو پھر ہم بھی ترے دل میں گزارا سوچ کر کرتے
کیا حقیقت ہے کار دنیا کیکیا منافع ہے اس خسارے میں
اب چھوڑیئے بھی کیسا منافع کہاں کا سوداس کاروبار عشق میں لاگت چلی گئی
یوں ہے کہ منافع کا تو امکاں ہی نہیں ہےنقصان کا اندازہ لگائیں چلو آؤ
تم تو ہر بات میں ڈھونڈو ہو منافع لیکناس محبت میں تو نقصان بھی ہو سکتا ہے
کیسا تاجر ہے منافع نہیں ہوتا تجھ کوتجھ کو ہر سودے میں نقصان چلا جاتا ہے
بازار سے ہے سب کو منافع کی ہی غرضپر سب کے پاس طرز تجارت تو ہے نہیں
جس محلے میں ہوں منافق لوگچاہ کر ہم ادھر نہیں جاتے
کسے راس آئے سودائے محبتمنافع کم پریشانی بہت ہے
اسعدؔ یہاں مذہب ہے منافع کی تجارتہر موڑ پہ اب لوگ دھرم بیچ رہے ہیں
منافع خور دو دن کے لیے بھی کر نہیں سکتےصلے میں جس عمل کے نقد مال و زر نہیں ملتا
درد کو بیچ کر ہو منافع جہاںایسا گمنام بازار ہوگا کہیں
محبت میں منافع کیاخسارا ہی خسارا ہے
منافع گر کوئی ہوتا یہی بیوپار کرتے سبمحبت کی تجارت میں فقط نقصان ہوتے ہیں
کچھ لوگ تھے ہر وقت منافع کی طلب میںانجام یہ نکلا کہ خسارے پہ چلے آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books