aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مچھلی"
آؤ پھر دل کے سمندر کی طرف لوٹ چلیںوہی پانی وہی مچھلی وہی جال اچھا ہے
حیران مت ہو تیرتی مچھلی کو دیکھ کرپانی میں روشنی کو اترتے ہوئے بھی دیکھ
آب رواں کے اندر مچھلی بنائی تو نےمچھلی کے تیرنے کو آب رواں بنایا
پیاسے بچہ کھیل رہے ہیںمچھلی مچھلی کتنا پانی
مچھلی جال میں تڑپ رہی تھینوکا لہروں میں الجھا تھا
مچھلی نے ڈھیل پائی ہے لقمے پہ شاد ہےصیاد مطمئن ہے کہ کانٹا نگل گئی
حوادثات ضروری ہیں زندگی کے لئےکہ موڑ ہوتے ہیں ہر راہ ہر گلی کے لئے
یہ تکلف یہ مدارات سمجھ میں آئےہو جدائی تو ملاقات سمجھ میں آئے
حقیقت سرخ مچھلی جانتی ہےسمندر کیسا بوڑھا دیوتا ہے
تم عزیز اور تمہارا غم بھی عزیزکس سے کس کا گلا کرے کوئی
یم بہ یم روح مچلتی ہوئی مچھلی کی طرحدم بہ دم وقت کے ہاتھوں سے پھسلتا ہوا میں
اپنے احسانوں کا نیلا سائباں رہنے دیاچھین لی چھت اور سر پر آسماں رہنے دیا
ہے یاد اہل وطن یوں کہ ریگ ساحل پرگری ہوئی کوئی مچھلی ہو جال سے باہر
اب عیادت کو مری کوئی نہیں آئے گاپھر ہوں بیمار کسی کو نہ یقیں آئے گا
اے موسم جنوں یہ عجب طرز قتل ہےانسانیت کے کھیتوں میں لاشوں کی فصل ہے
تکلیف قید زلف مرے دل سے پوچھیےخالق کہیں پھنسائے نہ مچھلی کو جال میں
مچھیرے کی محبت جال بنواتی ہے مچھلی سےترا بس چلنے دیتے تو ہماری بے بسی بڑھتی
ہر ایک شخص کو اک طنطنے میں رکھتی ہےوہ بھانت بھانت کی مچھلی گھڑے میں رکھتی ہے
کھویا ہوا سا رہتا ہوں اکثر میں عشق میںیا یوں کہو کہ ہوش میں آنے لگا ہوں میں
کاش تم سمجھ سکتیں زندگی میں شاعر کی ایسے دن بھی آتے ہیںجب اسی کے پروردہ چاند اس پہ ہنستے ہیں پھول مسکراتے ہیں
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books