aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ज़र्रात"
زندگی ریت کے ذرات کی گنتی تھی ندیمؔکیا ستم ہے کہ عدم بھی وہی صحرا نکلا
یاد آ ہی جاتی ہے اکثر دل برباد کییوں تو سچ ہے چند ذرات پریشاں کچھ نہیں
تھے منتشر ازل میں جو ذرات کوئے دوستانسان بن کے عالم امکاں میں آ گئے
آیات حق ہیں سارے یہ ذرات کائناتانکار تجھ کو ہووے سو اقرار کیوں نہ ہو
ذرات چشم شوق ہیں آمادۂ نگاہمحرومیوں کو اب بھی ترا انتظار ہے
کچھ بھی نہیں ہے عالم ذرات سے آگےاک عالم ہو عالم اصوات سے آگے
منتشر ہو گیا شیرازۂ الفت افسوسدل کے بکھرے ہوئے ذرات کسے پیش کروں
ریزہ ریزہ کیا حوادث نےاپنے ذرات چن رہا ہوں میں
صدیوں کی شب غم کو سحر ہم نے بنایاذرات کو خورشید و قمر ہم نے بنایا
ابھی خورشید جو چھپ جائے تو ذرات کہاںتو ہی پنہاں ہو تو پھر کون بھلا پیدا ہو
کیا یہی ہے رئیسؔ امروہویاڑ کے آئے ہیں دور سے ذرات
کتنے روشن ہیں در و بام خیالہم چمکنے لگے ذرات کے ساتھ
کئی ذرات باغی ہو چکے ہیںستاروں کو خبر کر دی گئی ہے
جب اس نے جھلک دیکھی پستی میں بلندی کیسورج نے کیا بڑھ کر ذرات سے سمجھوتہ
مٹی سے وہ اٹھا ہے مٹی میں جا ملے گااڑتے پھریں گے اک دن ذرات آدمی کے
ستاروں کا شرف کیا وہ تو پروینؔہماری ذات کے ذرات نکلے
دکھ میں تو خاک ہی نے ثبوت وفا دیاہم راہ میرے دھول کے ذرات ہو لئے
میں خود تو ہو چکا ہوں کائناتی دھول کا حصہمرے ذرات تم تک گرد لا حاصل سے پہنچیں گے
شمس و قمر ہیں راہ میں ذرات کی طرحکس کی تجلیوں میں گھرا جا رہا ہوں میں
گود میں ذرات کی سر اپنا رکھ کر سو گیاپیاس کی دہلیز پر دریا کا منظر سو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books