aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ताबीर"
کہانیاں ہی سہی سب مبالغے ہی سہیاگر وہ خواب ہے تعبیر کر کے دیکھتے ہیں
میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتےہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
اپنی تعبیر کے چکر میں مرا جاگتا خوابروز سورج کی طرح گھر سے نکل پڑتا ہے
خواب کی تعبیر پر اصرار ہے جن کو ابھیپہلے ان کو خواب سے بیدار ہونا چاہئے
کیا حسیں خواب محبت نے دکھایا تھا ہمیںکھل گئی آنکھ تو تعبیر پہ رونا آیا
خشت پشت دست عجز و قالب آغوش وداعپر ہوا ہے سیل سے پیمانہ کس تعمیر کا
ہے وہ اک خواب بے تعبیر اس کوبھلا دینے کی نیت ہے نہیں تو
رات کیا سوئے کہ باقی عمر کی نیند اڑ گئیخواب کیا دیکھا کہ دھڑکا لگ گیا تعبیر کا
اکثر اوقات میں تعبیر بتا دیتا ہوںبعض اوقات اجازت نہیں ہوتی مجھ کو
پا بہ گل سب ہیں رہائی کی کرے تدبیر کوندست بستہ شہر میں کھولے مری زنجیر کون
آہ جاں سوز کی محرومی تاثیر نہ دیکھہو ہی جائے گی کوئی جینے کی تدبیر نہ دیکھ
کیسے اس شخص سے تعبیر پہ اصرار کریںجو ہمیں خواب دکھانا بھی نہیں چاہتا ہے
تعبیر تک آتے ہی تجھے چھونا پڑے گالگتا ہے کہ ہر خواب میں دیکھا ہوا تو ہے
مقصود جو مجھے ہے یہ تعبیر وہ نہیںجو دیکھتی ہے آنکھ مری خواب اور ہے
کاش اس خواب کی تعبیر کی مہلت نہ ملےشعلے اگتے نظر آئے مجھے گلزار کے بیچ
خواب جو تعبیر کے بس کے نہ تھےدوستوں نے ان پہ جانیں واریاں
بادل کی مثال اس کی خو تھیتعبیر ہلال اس کا حق تھا
جس کی تعبیر اب اشکوں کے سوا کچھ بھی نہیںخواب ایسا میری آنکھوں کو دکھایا کیوں تھا
آنکھوں میں حسیں خواب تو ہیں آج بھی لیکنتعبیر سے اب کوئی سروکار نہیں ہے
گھونگھٹ میں مرے خواب کی تعبیر چھپی تھیمہندی سے ہتھیلی میں مرا نام لکھا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books