aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नामा-ए-आमाल"
سیاہ نامۂ اعمال اک بہانہ تھاکسی طریقے سے مقصد مجھے جلانا تھا
نہ پیش نامۂ اعمال کر ابھی اے جوشؔحساب کیسا یہ روز حساب سے پہلے
ہاں کاتبان نامۂ اعمال کو تھی کدکچھ اور میری فرد میں تحریر کر گئے
میں نامۂ اعمال کھلا رکھوں گارحمت کو تری جوش سوا آئے گا
کر لیے جس دن قبول اپنے گناہنامۂ اعمال بہتر ہو گیا
مرثیہ ہے یہ دل مرحوم کایا ہمارا نامۂ اعمال ہے
دن جدائی کا قیامت سے نہیں کم ہر چندبیم پرسش نہ غم نامۂ اعمال ہے آج
نامۂ اعمال ابھی بے رنگ ہےچار دن کی چاندنی جائے نہ ڈھل
سیاہ بخت کو چمکانا ہے اگر منظورپھر اپنے نامۂ اعمال کو سیہ کیجے
سودے میں تری زلف کے لکھتے ہیں جو اشعارہوتا ہے سیہ نامۂ اعمال ہمارا
وصف خط و خال میں خوباں کے میرؔنامۂ اعمال سیہ کر گیا
جب نظر نامۂ اعمال کے دفتر پہ پڑینیکیوں پر مجھے ابھری نظر آئی دنیا
یوں اپنا نامۂ اعمال کر لیا تقسیمگناہ میری طرف ہیں ثواب اس کی طرف
بات رہ جائے مری اس کے گنہ گاروں میںنہ بچے نامۂ اعمال سے عصیاں کوئی
یہ نامۂ اعمال ذرا دیر مؤخرتھک ہار کے کرنے ابھی آرام لگے ہیں
شمار ہو نہ سکا حشر میں یہ خوب ہواہمارا نامۂ اعمال بے حساب رہا
زینت دوش ترا نامۂ اعمال نہ ہوتیری دستار سے واعظ یہ لٹکتا کیا ہے
ادھر سے نامۂ اعمال میں چلوں لے کرادھر سے رحمت پروردگار آ جائے
آفیشیل اعمال نامہ کی نہ ہوگی کچھ سندحشر میں تو نامۂ اعمال دیکھا جائے گا
اپنی قسمت کا نوشتہ جو دکھایا ہم نےحشر کے روز غلط نامۂ اعمال ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books