aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "भटकना"
آج اس پر بھی بھٹکنا پڑ گیاروز جس رستے سے گھر آتا ہوں میں
تمام رات بھٹکنا ترے تعاقب میںترے خیال کی سب سیڑھیاں اتر جانا
میری قسمت تو یہی ہے کہ بھٹکنا ہے مجھےراستے تو مرے ہم راہ کدھر جائے گا
اندھیروں میں بھٹکنا ہے پریشانی میں رہنا ہےمیں جگنو ہوں مجھے اک شب کی ویرانی میں رہنا ہے
شرط جینا ہے بھٹکنا تو بہانہ ہے فقطوہ جدھر جاتا ہے ہر شام و سحر جانے دو
سڑک پر یوں ہی آوارہ بھٹکنا اچھا لگتا ہےیہاں جو شور ہے اندر کی تنہائی سے بہتر ہے
نظام بزم دنیا حشر کے میداں کا نقشہ ہےیہی ہے شامت عصیاں بھٹکنا در بدر میرا
یوں بھٹکنا در بہ در اچھا نہیں لگتا مجھےبن تمہارے یہ سفر اچھا نہیں لگتا مجھے
میری تقدیر میں در در کا بھٹکنا تھا کنولؔحسن آغاز کے انجام پہ رونا آیا
مجھ کو اندھیروں میں ہی بھٹکنا ہے عمر بھرجب آنکھ ہی نہیں ہے تو تنویر کیا کرے
یہ مرا پہلا سفر تھا سو بھٹکنا ہی پڑاکون یہ مجھ کو بتاتا کے کدھر جانا ہے
اب اہل کارواں کا بھٹکنا بحال ہےخود میر کارواں ہی نگہباں ہے آج کل
سفر کے پیچ و خم یاد آ گئےمجھے گھر میں بھٹکنا پڑ گیا
ابھی کچھ اور تری جستجو رلائے گیابھی کچھ اور بھٹکنا ہے در بدر مجھ کو
ہائے اس گل بدن کی حسرت میںیوں بھٹکنا نہ تھا مگر بھٹکے
دن بھر کسی منظر کے تعاقب میں بھٹکنااور شام کو لفظوں کے نگیں رولتے رہنا
میں نے یہ راستہ کبھی دیکھا نہیں مگرتم ساتھ ہو تو مجھ کو بھٹکنا قبول ہے
میں منزلوں سے نکل کر بھٹکنا چاہتا ہوںاے راستو مری آوارگی کے ہو جاؤ
بھٹکنا تو نہیں ہے ہم کو لیکنبنانا آشیانہ بھی نہیں ہے
در بدر ان کا بھٹکنا تو نئی بات نہیںچاہنے والے تو ہیں خاک بسر صدیوں سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books