aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सिसकियाँ"
پھر محبت کی زمانے میں نہ پرسش ہوگیروئے گی سسکیاں لے لے کے وفا میرے بعد
کب آسمان کا پھٹتا ہے دل یہ دیکھنا ہےبدل رہی ہیں مری سسکیاں کراہوں میں
کام کرنا ہو جو کر لو آج کی تاریخ میںآنکھ نم ہو جائے گی پھر سسکیاں رہ جائیں گی
ستارے سسکیاں بھرتے ہے شب بھرکبھی تو آنکھ بھی غم کا پتہ دے
سسکیاں لیتی ہوئی غمگیں ہواؤ چپ رہوسو رہے ہیں درد ان کو مت جگاؤ چپ رہو
بچھڑتے وقت ایسا بھی ہوا ہےکسی کی سسکیاں اچھی لگی ہیں
نام تو اس کا بھلا سا تھا مگر یاد نہیںسسکیاں لے کے تجھے یاد کیا تھا کس نے
سسکیاں اس کی نہ دیکھی گئیں مجھ سے رعناؔرو پڑا میں بھی اسے پہلی کمائی دیتے
درد دیں گے وہ سسکیاں دیں گےہم ہیں کاغذ وہ قینچیاں دیں گے
خدا جانے ہے کس کا درد کتنایہ سانجھی سسکیاں تیری نہ میری
ہر طرف اشک اور سسکیاں ہجر کیدرد ہی درد ہے ہر گھڑی شام میں
ستارے سسکیاں بھرتے تھے اوس روتی تھیفسانۂ جگر لخت لخت ایسا تھا
غم سے سمجھوتا کر لیا دل نےاب یہاں سسکیاں نہیں ہوں
سسکیاں لیتی ہوائیں پھر رہی ہیں دیر سےآنسوؤں کی رت مرے اب گلستاں سے جائے بھی
ہنسو آج اتنا کہ اس شور میںصدا سسکیوں کی سنائی نہ دے
قہقہے کی موت ہے یا موت کی آواز ہےسسکیاں لیتا ہوا اب زندگی کا ساز ہے
سسکیاں آہ و فغاں اور میں کیا کیا دیکھوںظلم اتنا بھی کوئی مجھ پہ نہ ڈھائے ہائے
سسکیاں گونجتی ہیں کانوں میںگھر کسی کا جلا ہے پھر شاید
چھپی ہے ان میں ظالم کی تباہیلب مظلوم پر جو سسکیاں ہیں
ساقیا ایک نظر جام سے پہلے پہلےہم کو جانا ہے کہیں شام سے پہلے پہلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books